Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت پیر بخاری شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ‘آفتاب شریعت ومعرفت۔ اکابر مشائخ نقشبند کی جلوہ افروزی دکن کے لئے اعزاز


�حضرت پیر بخاری شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ‘آفتاب شریعت ومعرفت۔

اکابر مشائخ نقشبند کی جلوہ افروزی دکن کے لئے اعزاز

مولانا سید قبول بادشاہ شطاری صاحب حفظہ اللہ،مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی حفظہ اللہ  Ø§ÙˆØ± مولانا ڈاکٹر سیدمرتضی علی صوفی حفظہ اللہ Ú©Û’ خطابات

 Ù‚طب وقت،عارف باللہ حضرت سید محمد بادشاہ بخاری نقشبندی مجددی قادری المعروف حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ ایک سو Ú†Ú¾(106)سالہ عرس سراپاقدس اور حضرت پیر سید شاہ غوث محی الدین بخاری نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ چھیاسی (86)سالہ عرس مبارک Ú©ÛŒ تقاریب 9 جمادی الاولی 1433 Ú¾ Ù… 22 مارچ 2013Ø¡ بروز جمعہ  Ø¨Ø®Ø§Ø±ÛŒ گلشن سعیدآباد حیدرآباد میں نہایت عقیدت واحترام Ú©Û’ ساتھ منعقد کئے گئے۔

چار بجے شام قرآن خوانی کی گئی،بعد نماز عصر ختم شریف پڑھا گیا اور چادر گل پیش کی گئی،بعد نماز عشاء جلسہ فیضان حضرت پیر بخاری شاہ رحمۃ اللہ علیہ منعقد کیاگیا۔

مولانا سید قبول بادشاہ قادری شطاری صاحب حفظہ اللہ  Ù…عتمد‘صدر مجلس علماء دکن Ù†Û’ اپنے خطاب میں فرمایا کہ سرزمین دکن Ú©Ùˆ یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں سلسلہ نقشبندیہ Ú©Û’ اکابر شیوخ جلوہ فرما ہیں،جن میں حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ ہیں،آپ علوم ظاہر وباطن Ú©Û’ جامع بزرگ تھے،آپ Ú©ÛŒ زندگی بیک وقت متبعین شریعت اور سالکین راہ طریقت Ú©Û’ لئے مشعل راہ ہے۔

مولانا نے اہل بیت کرام وصالحین امت سے وابستگی کو مستحکم کرنے پر زور دیا اور مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ ان کی بابرکت زندگیوں کا مطالعہ کرتے ہوئے ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔

مولانا سید شاہ غوث محی الدین بخاری نقشبندی سہیل بابا صاحب حفظہ اللہ  Ø³Ø¬Ø§Ø¯Û نشین حضرت بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ نگرانی میں محافل عرس منعقد کئے گئے۔

مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب حفظہ اللہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے فرمایا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اولیاء کرام جس طرح ظاہری حیا ت میں خلق خدا کو فیوض وبرکات سے مالامال کرتے تھے بعد وصال بھی اس کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔مخلوق خدا کشاں کشاں ان کے در دولت پر حاضر ہوکر فیضیاب ہوتی ہے ۔

مفتی صاحب قبلہ نے فرمایا کہ حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ شریعت ومعرفت کے وہ آفتاب تھے کہ جس نے ہزاروں بندگان خدا کو واصل بحق کیا،تلاش حق میں مدتوں سرٹکراتے پھرنے والے جب آپ کی بارگاہ میں آتے تو ان کا دل روشن ہوجاتا اور مقصود حقیقی مل جاتا۔عوام وخواص یکساں آپ سے فیضیاب ہوتے۔

محدث زماں،نابغہ روزگار ابو الحسنات حضرت سید عبد اللہ شاہ نقشبندی محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ نے آپ سے اکتساب فیض کیا،اور تقریبا بیس سال تک بلاناغہ آپ کی خدمت بابرکت میں حاضرہواکرتے تھے۔

حضرت پیر بخاری شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے آپ کو نعمت خلافت سے سرفراز کیا۔

حضرت پیر بخاری شاہ نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے شب وروز ذکر الہی اور بندگان حق کی رشد وہدایت کے لئے وقف تھے۔

مولانا ڈاکٹر حافظ سید مرتضی علی صوفی قادری صاحب حفظہ اللہ کامل جامعہ نظامیہ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ عقائد اہل سنت پر جمے رہیں،انہوں نے اولیاء کرام کی کرامتوں پر کئے جانے والے مختلف اعتراضات کے کتاب وسنت کی روشنی میں جوابات دئے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت پیر بخاری شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے نقشبندی اور قادری دونوں سلسلوں کی ترویج فرمائی۔

آپ پر ہمیشہ اتباع سنت کا غلبہ رہا کرتے،آپ سے کوئی خلاف سنت عمل سرزد نہیں ہوتا،ہر حال میں شریعت کو مقدم رکھتے ۔

جلسہ کے اختتام کے بعد نماز عشاء باجماعت ادا کی گئی۔قاری محمد یوسف نقشبندی صاحب کی قراء ت سے جلسہ کا آغاز ہوا۔جناب سید محمد صادق نوید صاحب،ڈاکٹر محمد عمر علی فاروقی صاحب،جناب مشیر قادری صاحب،حافظ خورشید خان صاحب،جناب اسد اللہ شریف صاحب نے حمد،نعت اور منقبت پیش کی۔

اس موقع پر مولانا سید عبد النبی نقشبندی صاحب حفظہ اللہ ،مولانا خواجہ محمد بہاؤ الدین نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،رکن معزز انتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ،مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،خلیفہ حضرت ابو الفداء ومعتمد ادارہ قرآن فہمی،مولانا غلام محمد غوث نقشبندی صاحب حفظہ اللہ ،سجادہ نشین آستانہ رکنیہ نقشبندیہ،مولانا سید احمد حسین نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،نبسہ حضرت مسکین شاہ صاحب نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ،مولانا اکرام اللہ نوری صاحب حفظہ اللہ،خلیفہ سلسلہ نوریہ،مولانا حافظ محمد افتخار الدین قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،جناب سید یحیی قادری صاحب حفظہ اللہ ،محاسب جامعہ نظامیہ اورجناب نذیر الحق فرید صاحب کارپوریٹر مجلس موجود تھے۔

مولانا سید بادشاہ محی الدین بخاری صاحب حفظہ اللہ سلمان بابا برادر محترم حضرت سجادہ نشین حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ،نے مہمانوں کا خیر مقدم کیااور مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ نے جلسہ کی کارروائی چلائی۔

www.ziaislamic.com