Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

قرآن کریم تمام علوم کا سرچشمہ۔تلاوت کے ساتھ قرآن فہمی کی طرف توجہ کی جائے


قرآن کریم تمام علوم کا سرچشمہ۔تلاوت کے ساتھ قرآن فہمی کی طرف توجہ کی جائے

 Ø§Ù†ÙˆØ§Ø± العلوم ابو الحسنات Ú©Û’ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ،عطائے خلعت ودستاربندی سے علماء Ú©Û’ خطابات

دینی وعصری اقامتی درسگاہ "انوار العلوم ابو الحسنات"(ملحقہ جامعہ نظامیہ )کے تیسر ے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد ،عطائے خلعت و دستاربندی کے ضمن میں جشن عظمت قرآن واستقبال رمضان ‘ مفکراسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کی زیر صدارت اورحضرت مولاناسید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری صاحب دامت برکاتہم امیر جامعہ نظامیہ وسجادہ نشین حضرت شاہ خاموش رحمۃ اللہ علیہ کی زیر نگرانی10/مئی ، 2018 بروزجمعرات،بعد نماز عشاء بمقام اردو مسکن ،سالار ملت آڈیٹوریم،خلوت حیدرآباد منعقدہوا۔

حفاظ کرام کوبدست مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمدصاحب قبلہ اسناد عطا Ú©ÛŒ گئیں،عطائے خلعت اور دستار بندی حضرت علامہ مولانا محمد خواجہ شریف  ØµØ§Ø­Ø¨ قبلہ،حضرت مولانا ڈاکٹر سید صبغت اللہ قادری نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نبیرہ حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ، ضیاء المشائخ حضرت مولانا سید قبول بادشاہ قادری شطاری صاحب دامت برکاتہم ،شیخ الحفاظ حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی صاحب دامت برکاتہم بانی وناظم دارالعلوم نعمانیہ وخانقاہ روضۃ الحفاظ Ùˆ سابق ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لینگویجس عثمانیہ یونیورسٹی ،حضرت مولانا خواجہ بہاء الدین فاروق نقشبندی صاحب رکن معزز انتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ Ú©Û’ ہاتھوں عمل میں آئی اور تجوید،ملا،امامت،موذنی،ڈپلوما ان عربک Ú©Û’ امتحانات میں کامیباب ہونے والے طلبہ وطالبات اور ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیر اہتمام مختلف علمی وتربیتی کورسس میں شرکت کرنے والوں Ú©Ùˆ صداقت نامے دئے گئے۔

مفکر اسلام مولانامفتی خلیل احمدصاحب نےفرمایا کہ قرآن کریم سے نسبت بہت عظیم نعمت ہے۔عموما ًدیکھا جاتا ہے کہ حفظ قرآن کریم کی برکت سے حفاظ دین کی طرف مائل رہتے ہیں اور گمراہی سے دور رہتے ہیں اور حفظ قرآن کے بعد وہ علوم قرآن اور عربی زبان کی طرف توجہ کرتے ہیں،حفاظ طلبہ اس میدان میں بھی بڑی ترقی کرتے ہیں۔

حضرت مفکر اسلام نے فرمایا کہ مولوی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب متحرک،فعال شخصیت ہیں،وہ حافظ وقاری،عالم وواعظ اور شاعر ومحقق ہیں،جہاں وہ تصنیف وتالیف،وعظ وخطابت،درس وتدریس کے ذریعہ قوم کی خدمت کررہے ہیں وہیں ان کی خدمات میں ’’انوار العلوم ابو الحسنات‘‘کا قیام بھی ہے۔انہوں نے اپنے علاحدہ اوقات میں ان طلبہ کوجوعربی زبان سے بالکل ناواقف تھے ‘عربی کی تعلیم دی اور سند کے قابل بنایا۔دوردراز کے اور مقامی طلبہ شعبہ تحفیظ القرآن میں زیر تعلیم ہیں ۔اللہ تعالی ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول کرتے ہوئے انہیں مزید ترقی عطا فرمائے اور ان کے فیض کو عام کرے۔

عمدۃ المحدثین حضرت علامہ مولانا محمد خواجہ شریف صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ وبانی المعہد الدینی العربی نے فرمایا کہ قرآن کریم تمام علوم کا جامع ہے،اولین وآخرین کا علم اس میں موجود ہے،امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے "الاکلیل"میں قرآن کریم میں سے ثابت سینکڑوں علوم کا احاطہ کیا ہے۔

قرآنی علوم کی خدمت کا ایک سلسلہ ’’انوار العلوم ابو الحسنات ‘‘ہے جو اپنے مقاصد کی تکمیل میں ترقی کرتا جارہا ہے اور اس کا فیض عام سے عام تر ہوتاجارہاہے۔

ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹروانوار العلوم ابو الحسنات نے فرمایا کہ قرآن کریم اللہ تعالی کا کلام ہے جو نہایت بھاری ہے،اگر قرآن کریم کسی پہاڑ پر نازل کردیا جاتا تو پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتا،لیکن اللہ تعالی نے اسے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب اطہر پر نازل فرمایا اور آپ کی زبان مبارک کے فیض سے اسے آسان کردیا،اسی وجہ سے امت مسلمہ کے چھوٹے چھوٹے بچے قرآن کریم کے حافظ ہورہے ہیں۔

قرآن کریم کتاب ہدایت ہے جو پستی سے نکال کر اوج کمال تک پہنچاتاہے۔امت مسلمہ ‘قرآن کریم سے اپنے رشتہ کو مضبوط کریں،تلاوت کے ساتھ اس کے مفاہیم ومطالب کو سمجھنے کی کوشش کریں،اللہ تعالی کے منشاء ومرضی کو جانیں۔

اخبار غور سے پڑھاجاتاہے، نیوز بغور سنی جاتی ہے،سمجھی جاتی ہے اور تبصرے کئے جاتے ہیں،فون پر موصول ہونے والے ہر پیغام کو بغور پڑھا جاتاہے،سوشیل میڈیا پر آنے والے ہر پوسٹ پر توجہ رہتی ہے تو سوال یہ ہے کہ ہر میسیج کوپڑھنے والا‘خداکے میسیج کو کیوں نہیں پڑھتا؟قرآن فہمی کی جانب کیوں توجہ نہیں دی جاتی؟م

حضرت ضیاء ملت نے فرمایا کہ قرآنی ہدایات کے ذریعہ سے زندگیوں میں انقلاب لایا جائے،جو لوگ قرآن کریم سے اعراض کرتے ہیں اور اس سے منہ موڑلیتے ہیں ‘قیامت میں وہ اندھے اٹھائے جائیں گے۔رمضان المبارک نزول قرآن کا مہینہ ہے ،اس میں بطور خاص قرآن کریم کی تلاوت کا اہتمام کیا جانا چاہئیے۔گھر کے ذمہ داران گھر آتے ہیں افطار کی ڈشس کا جائزہ لیتے ہیں کہ آج افطار میں کیااسپیشل ہے،وہ اس بات کا بھی جائزہ لیں کہ گھروالوں نے نمازیں ادا کی ہیں یا نہیں،قرآن کریم کس قدر تلاوت کیا گیا؟فرائض کی ادائی کا کیا حال رہا؟کیونکہ سحر وافطار میں اگر کوئی ڈش کم رہ جائے تو کوئی مضائقہ نہیں لیکن خدائے تعالی کے فرائض و احکام کی بجاآوری میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔

 Ù…ولانا حافظ محمد نوید افروزصاحب حفظہ اللہ نگران بزم طلبہ قدیم ومحبان جامعہ نظامیہ جدہ Ù†Û’ کہا کہ سب سے اہم ترین تعلیم مدارس اسلامیہ میں ہوتی ہے جہاں سب سے بڑی کتاب"قرآن"Ú©ÛŒ تعلیم دی جاتی ہے۔

فارغین مدارس کی ذمہ داری ہے کہ انہوں نے جو کچھ سیکھا ہے خود اس پر عمل کرتے ہوئے دوسروں تک علم کو پہنچائیں۔مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب ایک جہاں دیدہ ،زمانہ کے تقاضوں سے واقف شخصیت ہیں،وہ بہتر انداز میں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم سے آراستہ کررہے ہیں۔

مولاناحافظ سید واحد علی قادری صاحب حفظہ اللہ، استاذ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ انوار العلوم ابو الحسنات کی کارکردگی لائق تحسین ہے،نونہالان امت کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کرنے ساتھ ضیاء ملت حضرت مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب قبلہ نے امت کی ہدایت اور افادہ عامہ کے لئے مختلف تحقیقی کتابیں لکھی ہیں ،اب تک کتابوں کی تعداد تین سو تیرہ(313) سے تجاوز کرچکی ہیں۔

مولانا حافظ سیدمحمد مصباح الدین عمیر نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،فاضل جامعہ نظامیہ نے مدرسہ کی تعلیمی رپورٹ پیش کی۔

انوار العلوم ابو الحسنات کے طلبہ کی قرأت ونعت سے جلسہ کا آغاز ہوا،طلبہ نے بہتر انداز میں تعلیمی مظاہرہ کیا۔

مولانا حافظ سیدمحمد بہاء الدین زبیر نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،فاضل جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

اس موقع پرمولانا سید شاہ نور الاصفیاء روحی پاشاہ اعظمی صاحب صدرقاضی سکندرآباد،محترم سید منیر الدین احمد مختار صاحب رکن مجلس متحدہ عمل،مولانا محمدحامد حسین حسان فاروقی صاحب نگرانی سنی دعوت اسلامی تلنگانہ،مولانا حافظ محمدشبیر احمد صاحب نائب شیخ التجوید جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمد افتخار الدین قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمد خالد علی قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ سید احمد غوری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ غلام خواجہ سیف اللہ سلمان سہروردی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ وقاری محمد رضوان قریشی صاحب خطیب مکہ مسجد،مولانا خالد محی الدین صاحب،مولانا سید منہاج قادری صاحب کامل جامعہ نظامیہ،مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی صاحب معتمد انجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ، مولوی مصلح الدین جاوید صاحب رکن تعلیمی کمیٹی دارالعلم جدہ،مولانا محمد اسماعیل خان صاحب امام جامع مسجد جعفری،مولاناحافظ محمد عبد المقیت صاحب استاذ انوار العلوم ابو الحسنات،مولاناحافظ محمد عبد الشکور صاحب کامل جامعہ نظامیہ،مولانا سید توفیق اللہ بخاری صاحب کامل جامعہ نظامیہ،مولانا سید سکندرچشتی صاحب (راجستان)کامل جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ احمد محی الدین رفیع نقشبندی صاحب کامل الفقہ جامعہ نظامیہ،مولاناحافظ محمد افسر الدین قادری صاحب استاذانوار العلوم ابو الحسنات،مولانا محمد یوسف اشرفی صاحب امام جامع مسجد عنبرپیٹ،مولانا سید حیات اللہ قادری صاحب صدر منہاج القرآن حیدرآباد،محترم خواجہ حسن الدین صاحب ،مولانا رفیق احمد صاحب امام جامع مسجد حیات نگراورمولانا محی الدین انور نقشبندی صاحب کے علاوہ دیگر معززین اولیائے طلبہ عوام مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک جلسہ رہی۔

مولانا سید نور الدین زہیرنقشبندی مترجم انگریزی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر صاحب،مولانا حافظ سید عاصم نقشبندی صاحب امام مسجد بغدادی ٹیک نامپلی،مولانا حافظ شفیع الدین صاحب استاذ انوار العلوم ابو الحسنات اور مولانا حافظ سید طاہر نقشبندی صاحب نے انتظامات کی نگرانی کی۔

مولانا حافظ سید مزمل نقشبندی صاحب کامل جامعہ نظامیہ نے کلمات تشکراداکئے۔