Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے سنہرے دس سال بیک نظر


الحمد للہ ’’ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر‘‘ اور’’ www.ziaislamic.com‘‘ نے اپنی تاسیس کے 10 سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے ہیں۔ ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے اپنے دس سالہ سنہرے دور میں عامۃ المسلمین کیلئے اردو‘انگریزی‘ تلگو‘ ہندی اور کنّڑمیں خدمات فراہم کی ، دہشت وبربریت اور داعش جیسی تنظیموں کے خلاف پیغام امن وسلامتی کو عام کیا، اخلاق وکردار کو سنوارنے کے لئے تصوف وروحانیت کی تربیتی مجالس منعقد کیں ، سوشل میڈیا ‘الکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر علمی جواہر پاروں کی ترسیل کی ، متعدد موضوعات پر مختلف زبانوں میں اس ادارہ سے تاحال3 31کتب کی تصنیف وتألیف کی گئی ، درپیش چیلنجس کے پیش نظر ائمہ و خطباء کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقادعمل میں لایاگیا، ملک وبیرون ملک آن لائن دروس بطورِخاص درس نظامی کورسس کی کوچنگ دی گئی ، علاقائی‘ قومی اور بین الاقوامی زبانوں میں اسلامی سرمایہ کو منتقل کیاگیا، نئی نسل کے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کے لئے مختلف کورسس رکھے گئے۔ نوجوانوں کی فکری و ذہنی تربیت کیلئے دلچسپ اور متاثرکن طریقہ کار اختیار کیا گیا، حقوق کے نام پر خواتین امّت میں پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا سدِّ باب کیا گیا، دختران ملّت کی تعلیم وتربیت کے لئے جز وقتی خصوصی کلاسس منعقد کئے گئے ، اسلامی و عصری علوم کے حسین امتزاج سے مزین ماڈل دینی ‘اقامتی درسگاہ قائم کی گئی، ماہر‘ باصلاحیت علماء‘ اور تربیت یافتہ داعیان ِدین کی ہمہ وقت مصروف ٹیم تیار کی گئی، علماء میں تحقیق و ریسرچ کی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے متنوع کاوشیں کی گئیں، صحافت اور میڈیا میں آن لائن شرعی رہبری کے لئے مفتیان کرام کی ٹیم کی تشکیل د ی گئی ،سہ لسانی معلومات سے لبریزجامع اسلامی ویب سائٹ www.ziaislamic.com کے ذریعہ بیش قیمت معلومات فراہم کی گئیں۔ ویب سائٹ کو ہر دن اپڈیٹ رکھا گیا ، آن لائن سوال و جواب‘ کے سیشن کے ذریعہ تاحال 50,000 سے زائد جوابات کی ترسیل کی گئی ، جدید فقہی مسائل کا قرآن وسنت کی روشنی میں حل بتایاگیا، مختلف عنوانات پر ایک ہزار سے زائد تحقیقی مضامین اورعلمی مقالات اپلوڈ کئے گئے ، اسلاف کی خدمات سے روشناس کرانے کے لئے مختلف گوشے ’’’گلستان شیخ الاسلام اور دبستان محدث دکن ‘‘کے نام سے رکھے گئے، خواتین کو مسائل واحکام سے واقف کروانے کے لئے خصوصی پیج بنایا گیا ، ایمان و عقیدہ کے حساس اور سلگتے مسائل پر زائد از 500 ویڈیوخطابات اپلوڈ کئے گئے ، جدید اذہان کے شبہات کا سائنٹفک طریقہ سے ازالہ اور تشفی بخش جوابات دئے گئے ، مستشرقین اور دشمنان اسلام کے اعتراضات کے مدلل ومعقولاتی جوابات ارسال کئے گئے ، بانیٔ ادارہ کے نیشنل وانٹرنیشنل چیانلس پر آن لائن دئے گئے فتاوی کا بیش بہا ذخیرہ مہیا کیا گیا ، اسلامی تواریخ وایام کی مناسبت سے بزرگوں کے بروقت تذکرے پیش کئے گئے، بانیٔ ادارہ کی علمی وفنی ‘تحقیقی ودرسی کتب کی ویب سائٹ پرفری ڈاؤنلوڈنگ فراہم کی گئی۔ لہٰذا ادارہ کے دس سالہ جشن تاسیس کے موقع پر ملکی وعالمی حالات کے پیش نظر ’’ تحفظ شریعت ،علماء اور عوام کو درپیش چیالنجس: جائزہ اور حل ‘‘ کے عنوان سے کانفرنس بتاریخ /18مارچ، 2018ء بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام میلاد میدان، خلوت مبارک،حیدرآباد ،تلنگانہ ، زیر سرپرستی مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ منعقد ہوگی۔اور مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر صدارت فرمائیں گے۔معزز علماء ومشائخ اور قائدین کے علاوہ نقیب ملت بیرسٹراسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد ، عالیجناب سید احمد پاشاہ قادری ایم ایل اے چارمینار و معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔