Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بے مثل وبے مثال۔


حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بے مثل وبے مثال۔

اتباع رسول‘محبت خدا Ú©ÛŒ دلیل

حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ کی ذات سب کے لئے نقطۂ اتحاد۔

استقبال ماہ میلاد وحضرت امام ربانی کانفرنس سے علماء کرام کے خطابات

ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرحیدرآبادکے زیراہتمام پینتالیس واں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان’’استقبال ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم وحضرت امام ربانی کانفرنس‘16/نومبر،2017 Ø¡ بروزجمعرات بعدنمازمغرب مسجد ابوالحسنات جہاں نما حیدرآباد میں مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمد دامت برکاتہم العالیہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ Ú©ÛŒ زیرسرپرستی منعقدہوئی۔

حضرت مفکر اسلام Ù†Û’ اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ ذات بابرکت تمام علوم کا سرچشمہ ہے،قرآن کریم واحادیث مبارکہ کا یہ اعجاز ہے کہ ان سے ہزاروں علوم Ú©ÛŒ نہریں جاری ہیں،قرآن کریم‘ہدایت Ú©ÛŒ کتاب ہونے Ú©Û’ ساتھ ہزاروں علوم کا سرچشمہ ہے،فصاحت وبلاغت Ú©Û’ اعلی معیار پر ہے ،اس میں ایسی حلاوت ہے کہ منکرین بھی اس Ú©Ùˆ سننے Ú©Û’ لئے مضطرب ہوجاتے تھے۔ادیب‘اپنے فنِ ادب Ú©Û’ لحاظ سے اسے دیکھتا ہے تو سیراب ہوتا ہے،تاریخ داں اپنی نظر سے دیکھتا ہے تو اسے اس Ú©Û’ فن Ú©Û’ لحاظ سے رہنمائی ملتی ہے۔

دنیا والوں سے پاس حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد سے تاریخ مرتب ہے ،اس سے پہلے والے دور کو ماقبل مسیح کہہ دیا جاتا ہے لیکن قرآن کریم نے علم تاریخ پر احسان کیا کہ اس نے حضرت آدم علیہ السلام کی تخلیق بلکہ اس سے پہلے کی تاریخ کو بھی بیان کیا ہے۔

علم الحساب کو بھی قرآن کریم نے مالامال کیا،علم فرائض (میراث)کے ذریعہ جو ضابطے بیان کئے ہیں آج کی ترقی یافتہ دنیا بھی ایسا ضابطہ پیش نہیں کرسکتی۔

ہر فن والے نے قرآن کریم کو اپنے فن کے اعتبار سے دیکھا ہے لیکن سب سے اعلی اعتبار یہ ہے کہ کلام(قرآن)کو کلیم کے اعتبار سے دیکھا جائے۔

شیخ الحفاظ مولانا ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی قادری دامت برکاتہم العالیہ بانی دار العلوم نعمانیہ Ù†Û’ فرمایاکہ اتباع رسول ‘محبت خداکی دلیل ہے۔ خداورسول سے محبت Ú©ÛŒ علامت یہ ہے کہ اللہ والوں Ú©ÛŒ صحبت اختیار Ú©ÛŒ جائے۔بزرگان دین Ú©ÛŒ صحبت سے باطن Ú©ÛŒ صفائی ہوتی ہے۔

لوگوں Ú©ÛŒ نظر ہمارے ظاہر پر ہوتی ہے،ہم اپنے ظاہر Ú©Ùˆ پاک وصاف رکھتے ہیں،قلب‘تجلیات کا مرکز ہے،خدائے تعالی Ú©ÛŒ اس پر نظر ہوتی ہے،لہذاقلب Ú©ÛŒ اصلاح اور اس صفائی کا کس قدر اہتمام کیا جانا چاہئیے؟

ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نےفرمایا کہ حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ فیض سے ایک عالم مستفید ہورہا ہے،آپ مجدد الف ثانی بھی ہیں اور قیوم زمانی بھی،صاحب اشارات ومعانی بھی ہیں اور کاشف رموز سبع مثانی بھی۔آپ Ú©Û’ سلسلۂ عالیہ میں علماء، محدثین، فقہاء اور اولیاء ہوئے ہیں:فن تفسیر میں علامہ شہاب الدین محمود حسینی آلوسی رحمۃ اللہ علیہ ،صاحب تفسیر روح المعانی،علامہ قاضی محمد ثناء اللہ پانی پتی رحمۃ اللہ علیہ ‘صاحب تفسیر مظہری،علم حدیث میں‘حضرت محدث دکن ابو الحسنات سید عبد اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ صاحب زجاجۃ المصابیح،علم فقہ میں ‘علامہ علاء الدین ابن عابدین شامی رحمۃ اللہ علیہ‘صاحب رد المحتارنمایاں مقام رکھتے ہیں۔

عقیدہ کی تصحیح کے اعتبار سے آپ کی بڑی خدمات ہیں،ہر مکتب فکر کے افراد کے پاس آپ کی ذات مسلمہ حیثیت رکھتی ہے،آپ کی ذات سب کے لئے نقطۂ اتحاد ہے۔

حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ تعلیمات میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اللہ تعالی Ú©Û’ حبیب ہیں،آپ Ú©ÛŒ اتباع کرنے والے خواہ ان Ú©ÛŒ حیثیت Ú©Ú†Ú¾ بھی ہوآپ Ú©ÛŒ اتباع Ú©ÛŒ برکت سے وہ اللہ تعالی Ú©Û’ محبوب ہوجاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم محب بھی ہیں اور محبوب بھی،آپ Ú©ÛŒ مُحبِّیت ومحبوبیت آپ Ú©Û’ مبارک نام ہی سے ظاہر ہورہی ہے،اسم مبارک’’محمد‘‘میں دو’’میم‘‘ہیں،ایک ’’میم‘‘محبیت کا ہے اور دوسرامحبوبیت کا ہے۔

مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ نے کہا کہ حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ علم ومعرفت کے ابرکرم بن کر برسے جس سے عرب وعجم سب سیراب ہوئے ہیں۔

مولانا حافظ سید محمد مصباح الدین عمیر نقشبندی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کی تشریف آوری سے پانچ سو سال قبل حضرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے بشارت دی تھی کہ جب تشریف لائیں گے تو ہر طرف آپ کی عظمت کا ڈنکا بجے گا،چار سوآپ کے نور کے اجالے ہوں گے۔

فقیہ الاسلام حضرت علامہ مولانا مفتی محمدعظیم الدین نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم مفتی جامعہ نظامیہ نے رقت انگیردعاء کی ۔

محترم جناب سید احمد پاشاہ قادری صاحب رکن اسمبلی حلقہ چارمینارمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

مولانا حافظ سید محمد بہاء الدین زبیر نقشبندی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے ،قاری محمد اسد اللہ شریف صاحب اور حافظ محمد خان نقشبندی صاحب نے نعت ومنقبت پیش کی ۔

اس موقع پرصدر اجلاس کے ہاتھوں نقشبندی کیلنڈر برائے 2018ء کی رسم اجراء عمل میں آئی۔

حضرت مولانا سیدشاہ غوث محی الدین سہیل نقشبندی مجددی قادری دامت برکاتہم العالیہ جانشین حضرت پیربخاری شاہ رحمۃ اللہ علیہ،مولانا حافظ محمد افتخار الدین قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،مولاناانعام الحق عاصم نقشبندی صاحب امام جامع مسجد افضل گنج،مولانا حافظ غلام محمد خان نقشبندی صاحب،مولانا حافظ احمد محی الدین رفیع نقشبندی صاحب کامل الفقہ جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمد افسر الدین قادری صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کے علاوہ دیگر علماء کرام،وابستگان سلسلہ اور کی کثیر تعداد شریک اجلاس رہی۔