Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے ظلمتوں کو کافور کرکے ارض ہند کو بقعہ نور بنادیا


حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے ظلمتوں کو کافور کرکے ارض ہند کو بقعہ نور بنادیا

حضرت غریب نواز کانفرنس سے مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب قبلہ کا خطاب

     ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیر اہتمام4/رجب المرجب،1483ھ،م 2/اپریل،2017،بروز اتوار بعد نماز مغرب‘مسجد ابو الحسنات ،جہاں نما،حیدرآباد میں ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ Ú©ÛŒ زیر صدارت‘بیالیس واں عظیم الشان اجلاس عام‘بعنوان’’حضرت غریب نواز کانفرنس‘‘منعقد ہوا۔

حضرت نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ صالحین کی محبت اللہ تعالی کا انعام ہے،اللہ تعالی ان کی محبت کو لوگوں کے دلوں میں ڈالتا ہے اور اس محبت کا صلہ بھی وہی عطا فرماتاہے،حدیث شریف میں آیا ہے کہ وہ دو بندے جو اللہ تعالی کی خاطر آپس میں ایک دوسرے سے محبت کیا کرتے ہیں،ان میں ایک مشرق کا رہنے والا اور دوسرا مغرب میں رہنے والاہو‘بروز حشر اللہ تعالی ان دونوں کو ایک ساتھ جمع فرمائے گا،اور ارشاد ہوگا:یہ وہی شخصیت ہے جن سے تو میری خاطر محبت کیا کرتا تھا۔

آج کے اس پر فتن دور میں جہاں ہر طرف بے چینی وبد امنی نظر آرہی ہے،نفرتوں کا ماحول ہے،جھوٹ،الزام تراشی،بہتان بازی کا بازار گر م ہے‘ایسے وقت پہلے سے زیادہ ضرورت ہے کہ حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کو عام کیا جائے؛تاکہ ہم اپنی زندگیوں کو آپ کی تعلیمات کے مطابق بنالیں اور ایک پاکیزہ ماحول وجود میں آئے۔

حضرت خواجۂ خواجگاں سلطان الہندخواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے دیارِ ہند میں شمع توحید کو روشن کیا،آپ بحکم نبوی یہاں تشریف لائے اور سخت ترین مخالفت کے ماحول میں بھی آپ نے اپنے مقصد کو پورا کیا،ہر لمحہ تائید الہی ونصرت مصطفوی آپ کے ساتھ رہی۔آپ نے ظلمتوں کو کافور کرکے ارضِ ہند کو بقعۂ نور بنادیا ،باطل پرستی،ذات پات کی تفریق،ظلم وستم کے ماحول میں مساوات انسانی کا درس دیا،خالقِ حقیقی کی عبادت کی دعوت دی،بندگی کا طریقہ اور زندگی کا سلیقہ سکھایا۔

حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ حسینی سادات سے ہیں،آپ نسب کے لحاظ سے بھی باکمال ہیں اور نسبت کے اعتبار سے بھی عالی مقام،آپ دوہری فضیلت کے حامل ہیں،آپ سے پشتی فیض بھی ہے اور چشتی فیض بھی۔

داعیانِ دین و مبلغینِ اسلام کے لئے حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا اسلوب اور طریقۂ دعوت معیار ہے۔آپ نے صرف اپنے ہم مذہب اورہم مشرب افراد تک ہی اپنا دائرہ تنگ نہ رکھا بلکہ منکرین ومعاندین کے درمیان پہنچ کر ان کو حقیقت آشنا،خدا ترس بندے اور وفادار امتی بنادیا۔داعیانِ اسلام‘اپنے اندر بلند حوصلہ پیدا کرتے ہوئے حضرت کے طریقہ کو اپنائیں۔

ہندوستان تشریف لاتے وقت دورانِ سفر آپ افغانستان پہنچے تو وہاں ایک باغ میں داخل ہورہے تھے،کسی نے عرض کیا:یہ بدعقیدہ کا باغ ہے،پھر بھی آپ باغ میں داخل ہوئے،باغ کے ایک حصہ میں نماز ادا کرکے ذکر میں مشغول ہوگئے،کچھ دیر بعد باغ میں چند لوگ آئے اور باغ میں فرش کرنے لگے،اس دن باغ میں حاکم آنے والا تھا،عیش ومستی کے سامان فراہم کئے جارہے تھے،آلات لہو ولعب رکھے گئے اور مسند لگاکر حاکم کا انتظار کرنے لگے،جب وہ بدعقیدہ حکمراں آیا تو آپ کو دیکھ کر پوچھا کہ یہ کون ہیں؟کہا گیا کہ نووارد ہیں؟حکم دیا کہ انہیں یہاں سے نکال دیں،حضرت نے جب اس پر نظر ڈالی تو وہ بے خود ہوکر گر گیا،لوگوں نے آپ سے پوچھاکہ اسے کیا ہوا؟آپ نے فرمایا:یہ اب تک کسی اور نشہ میں تھا ،ہم نے اسے دوسرے نشہ کی طرف پھیردیا،اب وہ حرام نشہ کی طرف نہیں آئے گا!جب حاکم کو ہوش آیا توانہوں نے بدعقیدگی سے توبہ کی اور آپ کے دست حق پرست پر بیعت کرکے اہل اللہ سے ہوگئے۔

 Ù…ولانا حافظ سید محمد مصباح الدین عمیر نقشبندی صاحب (فاضل)جامعہ نظامیہ Ù†Û’ بھی خطاب کیا۔ سلام ودعاء پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔