Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

لیلۃ الجائزۃ (انعام والی رات)


لیلۃ الجائزۃ (انعام والی رات) شاپنگ  میں مصروف رھنا

 

اللہ سبحانہ Ùˆ تعالیٰ Ù†Û’ عید Ú©Û’ مبارک Ùˆ مسعود موقع پر اظہار مسرت کا Ø­Ú©Ù… فرمایا ہے ۔اللہ تعالی کا ارشاد مبارک ہے:قل بفضل اللہ وبرحمتہ فبذلک فلیفرحوا Ú¾Ùˆ خیر مما یجمعون۔ 

ترجمہ:( اے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم!) آپ  فرمائے کہ (لوگ )اللہ Ú©Û’ فضل اور اس Ú©ÛŒ رحمت پر خوشی منائیں Û”(سورہ یونس، آیت:58)  

مسلمان' رات بھر بازاروں میں گھومنے پھر Ù†Û’ سے احتراز کریں اور عید الفطر Ú©ÛŒ اس مبارک رات Ú©Ùˆ عبادت  Ø§Ù„ہی میں گزاریں کیونکہ اس رات عبادت میں مشغول رہنا مستحب ہے، در مختار ج 1ص 507 میں ہے:

Ùˆ من المندوبات Û” Û” Û”  احیاء لیلۃ العیدین۔   

 Ø§Ø³ شب Ú©Ùˆ لیلۃ الجائزۃ (انعام Ùˆ اکرام Ú©ÛŒ رات )اور لیلۃ الأجرۃ (مزدوری حاصل کرنے Ú©ÛŒ رات)کہاگیا ہے Û”

 Ù†ÛŒÚ© بندے جب رمضان Ú©Û’ مہینہ میں اللہ تعالی اور اس Ú©Û’ حبیب اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ بتلائے ہوئے طریقے Ú©Û’ مطابق عمل کرتے رہے اور جب یہ مہینہ ختم پذیرہو تو انعام Ùˆ اکرام سے سرفراز ہونے اپنے آقا ومولی Ú©Û’ سامنے کھڑا ہوجائیں اور دنیا Ùˆ آخرت میں صلاح Ùˆ فلاح Ú©ÛŒ دعاء مانگیں ،کیونکہ اس رات رب تعالیٰ Ú©ÛŒ رحمت جوش میں رہتی ہے اور دعائیں رد نہیں Ú©ÛŒ جاتیں۔

مصنف عبد الرزاق ج 4 ص 317 میں حدیث شریف ہے ۔

  â€™â€™Ø¹Ù† ابن عمر قال خمس لیال لا ترد فیھن الدعاء Û” Û” Û”  ولیلۃ العیدین ‘‘۔ 

ترجمہ:حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما نے ارشاد فرمایا :پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعاء رد نہیں کی جاتی منجملہ ان کے عیدین کی راتیں ہیں ۔

عیدین اور دیگر متبرک راتوں میں عبادت کا اہتمام کرنے والوں کےلئے  جنت Ú©ÛŒ خوشی خبری دی گئی ہے Û”

الترغیب والترھیب ج 2 ص 152 میں حدیث پاک ہے : عن معاذ بن جبل قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من احیا اللیالی الخمس وجبت لہ الجنۃ : لیلۃ الترویۃ Ùˆ لیلۃ عرفۃ Ùˆ لیلۃ النحر ولیلۃ الفطر ولیلۃ نصف من شعبان ‘‘ 

ترجمہ:حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ،حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے ارشاد فرمایا :جو کوئی ان پانچ راتوں میں عبادت کرتا ہے اس کےلئے جنت واجب ہو جاتی ہے :(1)آٹھویں اور(2) نویں ذوالحجہ کی رات ‘(3) عید الاضحیٰ اور (4)عید الفطر کی رات اور(5) شعبان کی پندرھویں رات ۔

لہذا اگر عید کی تیاری باقی رہ گئی ہے تو اس مبارک رات میں زیادہ وقت صرف کئے بغیر شاپنگ کرلیں ‘غیر ضروری چیزوں میں وقت ضائع نہ کریں اوراس شب کو حسب استطاعت عبادت میں گذارنے کی کوشش کریں ۔ بازاروں میں اوقات ضائع کئے بغیر بقدر ضرورت عید کی تیاری کرنا چاہئیے ۔

از:مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی قادری دامت برکاتہم العالیہ

     شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر،حیدرآباد