Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت عبد اللہ قریشی ازہری رحمۃ اللہ علیہ نمونہ اسلاف۔


حضرت عبد اللہ قریشی ازہری رحمۃ اللہ علیہ نمونہ اسلاف۔

مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب کا تعزیتی بیان

     عالم اسلام Ú©ÛŒ عبقری شخصیت حضرت علامہ مولانا عبد اللہ قریشی ازہری رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ رحلت پر مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ù†Û’ اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

حضرت ضیاء ملت نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حضرت ‘ایک جلیل القدر عالم،عظیم المرتبت مفسر،بلند پایہ ادیب اور صاحب روحانیت بزرگ تھے۔آپ کی رحلت سے علمی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوگیا۔آپ "شمس المفسرین " اور "مصباح القراء"کے القاب سے معروف تھے،قرآن کریم سے آپ کو ایسا شغف تھا کہ اخیر وقت تک قرآن کریم کی خدمت کرتے رہے،باوجودپیرانہ سالی کے بعد نماز فجرتجوید و قرأت کی تعلیم دیتے اور جامعہ نظامیہ میں اعلی جماعتوں میں تدریسی فرائض انجام دیتے ۔

آپ کو بزرگان دین سے نہایت عقیدت تھی اور آپ معمولات اہل سنت پر سختی سے کاربندتھے۔آپ کے اعلی کردار،انکسار وتواضع کے سبب ‘عوام وخواص میں مقبول تھے۔تدریس کا اسلوب مثالی تھا،انداز میں ایسی جاذبیت تھی کہ جو بھی سنتا متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا۔زبان وادب میں مہارت تامہ کے سبب آپ کی شخصیت منفر د تھی۔

آپ طلبہ پر شفقت فرماتے اور ان کی ہمت افزائی کرتے،آپ نے اکابر علماء سے اکتساب علم کیا ،آپ کا وجود اسلاف امت کا نمونہ تھا۔آپ کئی ایک مدارس اور متعدد علمی اداروں کی سرپرستی فرمایا کرتے تھے۔

اللہ تعالی حضرت کے درجات کو مزید بلند فرمائے اور آپ کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے۔

www.ziaislamic.com