Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

اہل بیت اطہار کی عظمت وطہارت پر قرآن کریم کی گواہی۔امام عالی مقام کمالات مصطفوی وفیض مرتضوی کے مظہر


اہل بیت اطہار Ú©ÛŒ عظمت وطہارت پر قرآن کریم Ú©ÛŒ گواہی۔امام عالی مقام کمالات مصطفوی وفیض مرتضوی Ú©Û’ مظہر    

حضرت سید الشہداء کانفرنس سے مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم کا خطاب

     ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیر اہتمام10/محرم الحرام1437Ú¾ Ù…24/اکٹوبر2015ØŒ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ Ú©ÛŒ زیر صدارت عظیم الشان اجلاس عام بعنوان’’حضرت سید الشہداء کانفرنس‘‘منعقد ہوئی۔

حضرت ضیاء ملت نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ ’’اہل بیت کرام‘‘وہ ذوات قدسیہ ہیں جن کی شان ورفعت ،پاکیزگی وطہارت کا بیان اللہ تعالی نے قرآن کریم میں نازل فرمایا،سورۂ احزاب کی آیت نمبر33میں اللہ تعالی کا ارشادہے: إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا.

ترجمہ:اے نبی کے گھروالو!یقینااللہ تعالیٰ تویہی چاہتا ہے کہ تم سے ہر ناپاکی دور رکھے او رتمہیں پاک کرکے خوب ستھراکردے۔(سورۃ الاحزاب،آیت نمبر:33)

جب آیت تطہیرنازل ہوئی تو رسول اکرم  ØµÙ„ÛŒ اللہ علیہ آلہ وسلم Ù†Û’ حضرت فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا،حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ،حضرت حسن رضی اللہ عنہ اورحضرت حسین رضی اللہ عنہ Ú©Ùˆ بلوایا او ر انہیں اپنی مقدس چادر میں Ù„Û’ لیا او ر دعاء فرمائی:’’اے اللہ!یہ میری اہل بیت ہیں،تو ان سے ہر گندگی Ú©Ùˆ دور رکھ اور انہیں مکمل پاک وصاف کر دے!‘‘۔

ہر وہ شئی جو ناپسندیدہ ہو،کردار کو داغ دار بنانے والی اور معیوب ہو وہ’’رجس‘‘میں آتی ہے اور اللہ تعالی نے اہل بیت اطہار کو ’’رجس‘‘سے دور رکھا،اسی لئے وہ حضرات ‘ظاہری وباطنی،اعتقادی،عملی او ر فکری ہر قسم کی گندگی سے محفوظ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ حضرت سیدۂ کائنات فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہاعورتوں کے مخصوص ایام کے عارضہ سے تک محفوظ تھیں۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:میری بیٹی فاطمہ‘آدمیت کے لباس میں جنتی حور ہے،وہ ناپاک نہیں ہوتیں،بیشک اللہ تعالی نے ان کانام’’فاطمۃ‘‘اس لئے رکھاکیونکہ اللہ تعالی نے انہیں اپنے چاہنے والوں کے حق میں دوزخ سے چھٹکارا دلانے والی بنایا ہے۔

(کنز العمال،حدیث نمبر:34226)۔

"ابنتي فاطمة حوراء آدمية لم تحض ولم تطمث، وإنما سماها الله فاطمة لأن الله تعالى فطمها ومحبيها من النار." خط عن ابن عباس".

ہر خاتون کے لئے کچھ مقررہ ایام ہوتے ہیں،جن میں نماز،روزہ اور طواف وغیرہ ممنوع ہے،اور جب وہ حمل سے ہوتی ہیں توماہواری کا سلسلہ موقوف ہوجاتاہے۔

ماہرین طب کے مطابق وہی ناپاک خون شکمِ ماد ر میں پرورش پانے والے بچہ کی غذااور اس کی نشونماکا ذریعہ بنتاہے۔

حضرت فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا کو تین صاحبزادگان:امام حسن رضی اللہ عنہ،امام حسین رضی اللہ عنہ ،حضرت محسن رضی اللہ عنہ او ر تین صاحبزادیاں :حضرت زینب رضی اللہ عنہا ،حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا اورحضرت رقیہ رضی اللہ عنہا تولدہوئیں۔

شکمِ مادر میں ‘ناپاک خون انسان کی غذاطے پاتا ہے؛ لیکن اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عترت طیبہ وذریت طاہرہ کو ہر قسم کی آلائشوں سے پاک رکھا اور ان کے لئے تمام مراحل میں خصوصی نظم فرمایا۔

امام بیہقی Ú©ÛŒ دلائل النبوۃ،مشکوۃ المصابیح او ر زجاجۃ المصابیح میں حدیث پاک ہے: حضرت ام الفضل بنت حارث رضی اللہ عنہابیان فرماتی ہیں کہ وہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ بارگاہ اقدس میں حاضر ہوکر عرض کیں :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم!میں Ù†Û’ آج رات ایک خوف ناک خواب دیکھا ہے، سرکار Ù†Û’ ارشاد فرمایا :آپ Ù†Û’ کیا خواب دیکھا؟ عرض کرنے لگیں:وہ بہت ہی فکر کا باعث ہے ،آپ Ù†Û’ ارشادفرمایا:وہ کیا ہے؟ عرض کرنے لگیں :میں Ù†Û’ دیکھا گویا آپ Ú©Û’ جسد اطہر سے ایک ٹکڑا کاٹ دیا گیا اور میری گود میں رکھ دیا گیا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:آپ Ù†Û’ بہت اچھا خواب دیکھا ہے، ان شاء اللہ فاطمہ Ú©Ùˆ صاحبزادے تو لد ہونگے اوروہ آپکی گود میں آئینگے ،وہ فرماتی ہیں چنانچہ ایساہی ہوا،حضرت فاطمہ Ú©Ùˆ حضرت اما Ù… حسین تولد ہوئے اوروہ میری گود میں آئے جیسا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ بشارت دی تھی ØŒ پھر ایک روز میں حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ خدمت بابرکت میں حاضر ہوئی،  حضرت حسین رضی اللہ عنہ Ú©Ùˆ آپ Ú©ÛŒ خدمت بابرکت میں پیش کیاپھرکیا دیکھتی ہوں کہ سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ چشمان اقدس اشکبار ہیں، یہ دیکھ کر میں Ù†Û’ عرض کیا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ماں باپ آپ پر قربان !اشکباری کا سبب کیاہے ØŸ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا :جبرئیل علیہ السلام Ù†Û’ میری خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا:عنقریب میری امت Ú©Û’ Ú©Ú†Ú¾ لوگ میرے اس شہزادہ Ú©Ùˆ شہید کرینگے Û” میں Ù†Û’ عرض کیا:سرکار کیاوہ اس شہزادے Ú©Ùˆ شہید کرینگے؟سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:ہاں!او ر جبرئیل امین علیہ السلام Ù†Û’ اس مقام Ú©ÛŒ سرخ مٹی میری خدمت میں پیش Ú©ÛŒ Û”

حضر ت امام عالی مقام سیدناامام حسین رضی اللہ عنہ کمالات مصطفوی وفیض مرتضوی کے مظہر ہیں۔

آپ کی ذات گرامی سراسر حق اور جدھر آپ ہوں حق وہیں ہواکرتاہے۔آپ جنتی جوانوں کے سردار ہیں تو آپ کے اوصاف واعمال بھی اسی طرح عالی شان رکھتے ہیں ۔خوف وخشیت اور انابت الی اللہ کا یہ عالم تھا کہ خوف خداوندی سے بہنے والے آنسوں سے حجرہ مبارکہ تر ہوجاتا۔ہر روز آپ تین ہزار نفل نماز ادافرماتے اور آپ نے پچیس (25)مرتبہ پیدل حج ادافرمایا۔

مولانا حافظ سید محمد بہاء الدین زبیر نقشبندی صاحب عالم جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے اورحافظ محمد خان نقشبندی صاحب نے نعت ومنقبت پیش کی۔

www.ziaislamic.com