Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

مدینہ منورہ کی محبت مومن کی فطرت میں داخل۔


مدینہ منورہ کی محبت مومن کی فطرت میں داخل۔

زائرین روضۂ اطہر کے لئے مژدۂ شفاعت

ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے اجتماع سے حضرت ضیاء ملت کا خطاب

ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیر اہتمام مسجد ابو الحسنات جہاں نماحیدرآباد میں(13،سپٹمبر،2015)بروز اتوار بعد نماز مغرب تربیتی اجتماع منعقدہوا،جس میں شہرواضلاع Ú©Û’ مختلف عازمین حج  اورعوام Ú©ÛŒ کثیر تعداد شریک رہی۔

ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ،بانی وصدر ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے عازمین حج کے تربیتی اجتماع کے تیسرے سیشن سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ عالی جاہ میں حاضری عین سعادت،گناہوں کی معافی کا ذریعہ اورموجب شفاعت ہے۔

سورۂ نساء کی آیت نمبر:64میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللَّهَ تَوَّابًا رَحِيمًا.

اور اگر یہ لوگ جب اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھیں تو ائے محبوب آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوں ،اور اللہ سے مغفرت طلب کریں اور اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)بھی ان کے لئے سفارش فرمادیں تو وہ ضرور بضرور اللہ کو خوب توبہ قبول کرنے والا‘نہایت رحم فرمانے والا پائیں گے۔(سورۃ النساء،آیت نمبر:64)

یہ حکم آپ کی ظاہری حیات طیبہ تک ہی محدود نہیں بلکہ بعد وصال بھی جاری ہے۔

زیارت روضۂ اطہر کی فضیلت پر مختلف احادیث وارد ہیں ۔کتب احادیث،مناسک حج پر لکھی جانے والی تمام کتب اورکتب فقہ وسیرت میں زیارت روضۂ اطہر کے فضائل وآداب ‘اہتمام کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں۔

چوتھی صدی ہجری کے جلیل القدر محدث‘امام دارقطنی نے روایت کی ہے،حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس نے بیت اللہ کا حج کیا اورمیری زیارت کی گویا اس نے میری زندگی میں میری زیارت کی۔

اورحضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے،آپ Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:جس Ù†Û’  میرے روضۂ اطہر Ú©ÛŒ زیارت Ú©ÛŒ اس Ú©Û’ لئے میری شفاعت واجب ہوچکی ہے۔

دوران خطاب حضرت ضیاء ملت Ù†Û’ فرمایا  Ú©Û حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دنیاسے تشریف Ù„Û’ جانا‘فیض رسانی Ú©Û’ لئے مانع نہیں ،عالم برزخ سے بھی آپ کا فیض آج بھی جاری ہے۔

اس موقع پر حضرت ضیاء ملت نے زیارت روضۂ اطہر کی فضیلت میں مروی احادیث شریفہ کی صحت اورفنی لحاظ سے اس کے مقام ومرتبہ بتلایا اورکہا کہ زیارت روضۂ اطہر کے فضائل میں واردروایات پراگر کوئی کلام کرتا ہے اور انہیں غیر معتبر قراردیتاہے توان روایات کے قطع نظرصحیح بخاری وصحیح مسلم میں متعددایسی روایات ہیں جوبندہ مومن سے اس بات کا تقاضہ کرتی ہیں کہ وہ حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں حاضرہو۔اوروہ تمام روایات معتبراورسند کے اعتبارسے صحیح اوربے غبارہیں۔

صحیح مسلم میں حدیث شریف ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم نے اللہ تعالی کے دربار میں دعاء کی:اے اللہ!ہمارے پھل میں برکت عطافرما،ہمارے شہر میں برکت عطافرما،ہمارے ’صاع‘ اور’مد(اوزان،پیمانے)‘میں برکت عطافرما۔اے اللہ!بیشک حضرت ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے،تیرے خلیل اور تیرے نبی ہیں اور بیشک میں تیرابندہ اور تیرانبی ہوں،بیشک انہوں نے تجھ سے مکہ مکرمہ میں برکت کے لئے دعاء مانگی تھی اور میں مدینہ منورہ کے لئے اسی قدرتجھ سے برکت کی دعاء مانگتاہوں جیسا کہ انہوں نے مکہ مکرمہ کے لئے دعاء مانگی تھی،اور اس برکت کے ساتھ اسی کے مثل برکت مانگتاہوں۔اوردوسری روایت میں ہے:’’اے اللہ!مدینہ منورہ میں جوبرکت ہے اس برکت کے ساتھ مزید دوبرکتیں رکھ دے‘‘۔اوردعاء کی:مکہ مکرمہ میں جوبرکت رکھی ہے اس کی چاردرجہ اضافہ برکت مدینہ منورہ میں رکھ دے۔

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے قبل مدینہ منورہ ’یثرب‘بلاؤں اور بیماریوں کا شہرکہلاتاتھا،صحت مند‘وہاں جاتاتو بیمارہوجاتا،واپس آنے کے بعد لوگ اس پر ملامت کرتے کہ اس علاقہ میں کیوںگیا؟لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جلوہ گری کے بعد وہ ’’طابہ‘‘اور’’طیبہ‘‘ہوگیا۔’’دارالوباء‘‘’’دارالشفاء‘‘ہوگیا۔

بیمارشخص بھی جائے تو شفایاب ہوجائے،اوراس شہر مبارک سے واپس آنے والے سے سب خوشی خوشی ملاقات کرتے ہیں۔

صحیح بخاری میں حدیث شریف ہے،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا:اللہ تعالی کے نام سے ہماری زمین کی مٹی،ہم میں کسی کے لعاب سے مل کرہمارے مریض کو شفا دیتی ہے۔

غبار مدینہ میں بھی شفاء ہے اور وہاں کی خاک بھی خاکِ شفاء ہے۔

صحیح بخاری میں حدیث شریف ہے:بیشک ایمان مدینہ منورہ کی طرف سمٹ کر آجائے گا جس طرح سانپ اپنی بل میں آجاتاہے۔

مدینہ منورہ سے محبت مومن کی فطرت میں داخل ہے،ایمان کا رخ مدینہ منورہ کی جانب رہتا ہے اورقیامت کے قریب جب فتنے آئیں گے تو ایمان خود اپنی حفاظت کی خاطر مدینہ منورہ کا رخ کرے گا۔

اجلاس کے اختتام پر حضرت ضیاء دامت برکاتہم العالیہ نے مکہ مکرمہ میں پیش آئے سانحہ میں شہید ہونے والے افراد ،اور زخمی عازمین کے حق میں خصوصی دعاء کی اور کہا کہ حج وعمرہ دوران جن کا انتقال ہوتا انہیں حج وعمرہ کا مکمل ثواب دیا جاتاہے اور احرام کی حالت میں انتقال کرنے والے بروز حشرلبیک پڑھتے ہوئے اٹھیں گے ۔

مولانا حافظ سید محمد مصباح الدین عمیر نقشبندی صاحب عالم جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

www.ziaislamic.com