Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر میں شعبہ حفظ وقرأت کا آغاز


ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر میں شعبہ حفظ وقرأت کا آغاز

حضرت مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد صاحب اورحضرت شیخ الحفاظ مولانا حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی صاحب کے خطابات

ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر تاڑبن حیدرآباد میں مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمدصاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ وسرپرست اعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے19/اگسٹ 2015 کو ’’شعبۂ حفظ وقرأت ‘‘کا آغازکیا۔

ہمہ وقتی اقامتی مدرسہ کے آغازپرحضرت مفکر اسلام نے خوشی ومسرت کا اظہار کیا اورفرمایا کہ آج امت مسلمہ مختلف مسائل سے دوچار ہے،مختلف مقامات پر کثیرتعداد میں مدارس کے قیام کے ذریعہ ان کا حل کیا جاسکتاہے اورمسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کو دور کیا جاسکتاہے ۔

عصری اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے کثیر سرمایہ درکار ہے،جس کے سبب ہماری اکثریت اعلی تعلیم سے محروم ہورہی ہے،ایسے وقت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب نے ایک ہمہ وقتی، اقامتی ادارہ قائم کیا؛ جس میں طلبہ کوبیک وقت دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کیا جارہاہے اور ان کی تعلیم ،قیام وطعام کے اخراجات ادارہ برداشت کررہا ہے،اس طرح غریب طلبہ بھی تعلیمی میدان میں ترقی کرسکیں گے اور قوم وملت کو اس کا بڑافائدہ ہوگا۔

شیخ الحفاظ حضرت علامہ مولانا حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی صاحب دامت برکاتہم بانی وناظم دارالعلوم نعمانیہ ومشیراعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے شعبہ حفظ کے قیام پر مبارک باددی اور فرمایا کہ مولانا مفتی سیدضیاء الدین نقشبندی صاحب کی علمی وتحقیقی خدمات کا تسلل ہے اور مختلف جہات سے وہ ملت اسلامیہ کی رہنمائی کررہے ہیں۔

یوں تو حفظ قرآن کریم کے لئے کئی مدارس کام کررہے ہیں اور جس قدر مدارس کی کثرت ہوگی حفاظ کی کثرت ہوگی،قرآنی شغف بڑھے گا اوراچھی شخصیات تعمیر ہوتی رہیں گی۔

قابل صدر تبریک ہیں مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب جنہوں نے ایسے ادارہ کا قیام عمل میں لایاجہاں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم سے آراستہ کرنے کے لئے معیاری کورس مرتب کیا گیاہے،ناظرہ قرآن کریم مع تجوید وقرأت،حفظ قرآن کریم،تفہیم عقائد اہل سنت،فقہی مسائل،انگریزی،حساب،کمپیوٹرکورس اور خطابت کی تربیت کا بھی نظم ہے۔

مولانا نے نیک توقعات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس ادارہ سے جیدحفاظ اوربہترین علماء کی جماعت نکلے گی اور قوم وملت کی بھرپور خدمت کرے گی۔

اس موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا سیدشاہ مظفر حسین نقشبندی مجددی قادری صاحب قبلہ نبیرہ حضرت محدث دکن رحمۃ اللہ علیہ شریک رہے۔

www.ziaislamic.com