Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

اصلاح امت کے لئے نبوی حکمت ناگزیر۔دین کے فروغ کے لئے جدید وسائل کا استعمال کیا جائے


اصلاح امت کے لئے نبوی حکمت ناگزیر۔دین کے فروغ کے لئے جدید وسائل کا استعمال کیا جائے

      تقریب رسم اجراء’’انوار خطابت‘‘ اور’’منصب خطابت‘عظمت وافادیت‘‘ کانفرنس سے علماء وقائدین Ú©Û’ خطابات

      ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیر اہتمام 7/جون ØŒ2015 Ø¡ ،بروز اتوار بعد نماز مغرب عظیم الشان کانفرنس بعنوان’’منصب خطابت‘عظمت وافادیت‘‘ مسجد ابو الحسنات جہاں نما حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔

جس کی سرپرستی مصباح القراء حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری محمد عبد اللہ قریشی ازہری صاحب دامت برکاتہم العالیہ نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے فرمائی۔

اس موقع پر  Ø¶ÛŒØ§Ø¡ ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ Ú©ÛŒ تصنیف،اصلاح عقائد واعمال پر بارہ مہینوں Ú©ÛŒ مناسبت سے 1292صفحات پر مشتمل ‘مستند ومدلل خطابات کا مجموعہ’’انوارخطابت‘‘جلد دوم Ú©ÛŒ رسم اجراء بدست حضرت  Ù…ولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین صابری  ØµØ§Ø­Ø¨ دامت برکاتہم امیر جامعہ نظامیہ وسجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ خاموش رحمۃ اللہ علیہ عمل میں آئی۔

مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین صابری صاحب نے مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب کو مبارک باد دی اور ان کی علمی وتحقیقی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے فرمایا کہ ان کے قلم میں جدیدیت ہے،وہ اپنے سنجیدہ اسلوب،دلائل کی قوت اور علمی کاوشوں کے سبب ایک منفرد مقام پاچکے ہیں،وہ اپنی بہترین خطابت،عمدہ تصانیف اور اخبارات کے ذریعہ ملت کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔

شیخ الحفاظ حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی صاحب دامت برکاتہم بانی وناظم دارالعلوم نعمانیہ ومشیر اعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے فرمایا کہ خطابت ایک عمدہ فن ہے جس کی ضرورت کا انکار نہیں کیا جاسکتا،دین کی اشاعت اور حق کے پیام کو عام کرنے کے لئے ’’خطابت‘‘ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

خطیب میں جس قدر تقوی وپرہیزگاری ہو خطابت اتنی ہی بااثر ہوتی ہے۔

حضرت شیخ الحفاظ نے تقریر،وعظ اور خطابت کے مابین فرق کو واضح کیا اور فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خطبۂ حجۃ الوداع خطابت کے تمام انواع واقسام پر حاوی ہے۔

حضرت شیخ الحافظ Ù†Û’ انوار خطابت Ú©ÛŒ اشاعت پر مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب Ú©Ùˆ مبارک باد دی اور کہا کہ وہ  غیر معمولی صلاحیتوں Ú©Û’ حامل ہیں،سادات گھرانہ Ú©Û’ چشم چراغ ہونے Ú©Û’ ساتھ بلند پایہ عالم،صاحب بصیرت فقیہ،ادیب وشاعر،مصنف ومحقق ہیں،فن تدیس میں مہارت Ú©Û’ ساتھ وہ ایک بااثر خطیب بھی ہیں۔ان Ú©ÛŒ شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ان Ú©ÛŒ ویب سائٹ سے کسی بھی عنوان پر آسانی سے مواد فراہم ہوجاتاہے،جس سے مسلمانان عالم مستفید ہورہے ہیں۔

حضرت شیخ الحفاظ نے اس بات پر زور دیا کہ عوام جدید وسائل اور سوشل میڈیا کے ذریعہ حق کے پیام کو عام کریں اور مستند علماء کے مضامین وفتاوی سے لوگوں کی غلط فہمیوں کا ازالہ کریں۔

 Ø¹Ø§Ù„ÛŒ جناب  Ù…حترم المقام الحاج سید احمد پاشاہ قادری صاحب حفظہ اللہ، رکن اسمبلی حلقہ چارمینار ومعتمد عمومی Ú©Ù„ ہند مجلس اتحاد المسلمین Ù†Û’ کہا کہ علماء کرام ‘امت کا وہ طبقہ ہے جو ہر دور میں بافیض رہا ہے اور وہ ملت Ú©ÛŒ رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا آرہا ہے،انہی بافیض علماء میں مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں،وہ ایک حرکیاتی عالم دین اور اپنی ذات میں خود ایک مدرسہ ہیں۔

وہ اپنی تحریر وتقریر اور خداداد علمی صلاحیتوں سے دین متین کی خدمت میں مصروف ہیں اور بطور خاص سلگتے ہوئے عنوانات اور جدید مسائل میں قوم وملت کی شرعی رہنمائی کررہے ہیں۔

’’انوار خطابت‘‘اور مصنف کی دیگر کتب ‘نوجوان نسل کے لئے نہایت کارآمد ثابت ہوں گی۔

ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجدد ÛŒ قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ Ù†Û’ فرمایا کہ منصب امامت بڑا جلیل القدر ہے،ائمہ وخطباء کا بہت اونچا مرتبہ ہے،حضرت رسول اکرم  ØµÙ„ÛŒ اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا :امام ضامن ہے اور مؤذن امانت دار ہے۔اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  Ù†Û’ دعاء فرمائی :’’اے اللہ!ائمہ Ú©Ùˆ سیدھی راہ چلا اور مؤذنین Ú©ÛŒ لغزشوں Ú©Ùˆ معاف فرما۔

حضرت ضیاء ملت Ù†Û’ فرمایا کہ  Ø¹ÙˆØ§Ù… ‘ائمہ وعلماء Ú©ÛŒ قدر جانیں اور ان Ú©Û’ منصب Ú©ÛŒ لحاظ سے ان کا احترام کریں اور ان Ú©ÛŒ نصیحتوں سے استفادہ کریں۔

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنے اساتذہ کا اس طرح ادب بجالاتے کہ جب استاذ کے مکان پر جاتے تو دروازہ پر دستک نہ دیتے،سخت دھوپ اور شدت کی گرمی میں بھی اس وقت تک انتظار میں کھڑے رہتے جب تک کہ استاذاز خود باہر نہ آئیں۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر خلفاء راشدین جب حضرت عباس رضی اللہ عنہ کو دیکھتے تو اپنی سواریوں سے اتر جاتے ۔

حضرت ضیاء ملت Ù†Û’ فرمایا کہ  Ø­Ù‚ Ú©Û’ پیام Ú©Ùˆ عام کرنے Ú©Û’ لئے آج نبوی حکمت Ú©Ùˆ اپنانے Ú©ÛŒ ضرورت ہے۔

خطباء کرام ومبلغین اسلام ‘عمدہ نصیحت،سنجیدہ اسلوب اور مستحکم دلائل کے ساتھ دعوت دین کا فریضہ انجام دیں،حق بیانی سے کبھی گریز نہ کریں،اخلاص کے ساتھ اسلام کی صحیح نمائندگی کریں،اورکتاب وسنت،اہل بیت کرام وصحابہ عظام کو حق کا معیار جانیں۔

مولوی سید محمد بدر الدین جنید نقشبندی صاحب Ù†Û’ بزبان انگریزی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ  اللہ علیہ امت Ú©Û’ عظیم المرتبت امام اور فقہاء ومحدثین Ú©Û’ پیشوا ہیں۔

آپ کو براہ راست صحابۂ کرام سے اخذ حدیث کا شرف حاصل ہے،آپ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا کی۔

اس موقع پر مولانا قاضی عبد الحق رفیع الدین فاروقی صاحب ØŒ نبیرہ حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ رحمۃ اللہ علیہ وصدر قاضی قندہار(مہاراشٹرا)،عالی جناب سید منیر الدین احمد مختار صاحب رکن شوری’’ مجلس متحدہ عمل‘‘،مولانا عرفان اللہ شاہ نوری صاحب بانی دارالعلوم سیف الاسلام،مولانا حافظ محمد افتخار الدین قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ ،مولانا حافظ محمد رفیق احمد صاحب امام وخطیب جامع مسجد حیات نگر، مولانا عبد القدیر قادری صاحب اہل کار شعبہ تدریس جامعہ نظامیہ،مولاناحافظ غلام خواجہ سیف اللہ  Ø³Ù„مان سہروردی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ،مولانا میر محمد علی صدیقی صاحب کامل الفقہ جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمد عبد السبحان قادری صاحب استاذ المہعد الدینی العربی، مولانا حافظ محمد عبد الشکور قادری صاحب استاذ مدرسہ محمدیہ تعلیم الاسلام،مولانا حافظ احمد محی الدین رفیع نقشبندی صاحب استاذ دار العلوم نعمانیہ،مولانا حافظ محمد خان بیابانی صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ Ú©Û’ علاوہ دیگر علماء کرام شہر واضلاع Ú©Û’ خطباء وائمہ اور عوام Ú©ÛŒ کثیر تعدادکانفرنس میں شریک رہی۔

مولانا حافظ سید مزمل نقشبندی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ  Ú©ÛŒ قرأت سے کانفرنس کا آغاز ہوا،مولوی حافظ محمد خان نقشبندی صاحب اور جناب  Ù…حمدعمران صاحب Ù†Û’ نعت شریف پیش کی۔

مولانا حافظ سید واحد علی قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ  Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے،مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ Ù†Û’ کلمات تشکر اداکئے اور مولانا حافظ محمد خالد علی قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ Ù†Û’ انتظامات Ú©ÛŒ نگرانی کی۔