Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

عنبرپیٹ میں شیخ الاسلام کانفرنس


      حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انوار اللہ فاروقی حنفی نقشبندی قادری چشتی رحمۃ اللہ علیہ بانی جامعہ نظامیہ ودارالعلوم معینیہ( اجمیر شریف) ووزیرامورمذہبی حکومت آصفیہ حیدرآباد دکن Ú©Û’ سو سالہ عرس شریف Ú©Û’ ضمن میں ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر ومرکزی تنظیم اہل سنت وجماعت(عنبرپیٹ)Ú©Û’ زیر اہتمام عظیم الشان ’’شیخ الاسلام کانفرنس‘‘14/مارچ ،بروز ہفتہ بعد نمازعشاء،کراؤن کنونشن ہال،اویسی نگرمین روڈ،عنبرپیٹ حیدرآبادمیں منعقد ہوگی۔

حضرت مولانا سید شاہ علی اکبرنظام الدین حسینی صابری صاحب امیرجامعہ نظامیہ وسجادہ نشین بارگاہ حضرت شاہ خاموش رحمۃ اللہ علیہ سرپرستی کریں Ú¯Û’ØŒ مفکر اسلام حضرت  Ù…ولانا مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ورکن معززمسلم پرسنل لا بورڈصدارت کریں Ú¯Û’Û”

حضرت مولانا مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی صاحب مفتی جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا محمد خواجہ شریف قادری صاحب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نگرانی کریں گے۔

حضرت مولانا سید شاہ کاظم پاشاہ قادری موسوی صاحب سجادہ نشین خانقاہ موسویہ،حضرت مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری صاحب معتمد صدرمجلس علماء دکن،حضرت مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی صاحب جانشین حضرت صوفی اعظم،حضرت مولانا مفتی حافظ سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی صاحب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا سید شاہ عزیزاللہ قادری نقشبندی صاحب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ،مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی صاحب مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا حافظ محمد خالد علی قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ اورمولانا حافظ سید واحد علی قادری صاحب استاذ جامعہ نظامیہ کے خصوصی خطابات ہوں گے۔

عالی جناب الحاج محمد محمود علی صاحب ڈپٹی چیف منسٹرریاست تلنگانہ،عالی جناب الحاج سید احمد پاشاہ قادری صاحب رکن اسمبلی حلقہ چارمینار،مولوی محترم سید احمدعلی نقشبندی صاحب معتمد جامعہ نظامیہ مہمانان خصوصی ہوں گے۔

حیدرآباد دکن کے معززعلماء کرام،مشائخ عظام ودانشوران مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

مولانا حافظ وقاری محمد شبیر احمد صاحب نائب شیخ التجویدجامعہ نظامیہ کی قرأت ہوگی،مولانا قاری شفیع محمد خان نقشبندی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ محمداحسن علی احتشام صاحب کامل جامعہ نظامیہ نعت ومنقبت پیش کریں گے۔ مولانا حافظ سید احمدغوری نقشبندی صاحب استاذ جامعہ نظامیہ کلمات تشکرپیش کریں گے۔

خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہے گا۔

مجلس استقبالیہ شیخ الاسلام کانفرنس نے عامۃ المسلمین ومحبان حضرت شیخ الاسلام سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی ہے۔