Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ تعالی علیہ صوفی باصفا اوراتباع سنت کے عظیم پیکر


حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ تعالی علیہ صوفی باصفا اوراتباع سنت کے عظیم پیکر

حضرت مولانا سید قبول بادشاہ شطاری صاحب ،حضرت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی صاحب ودیگر کے خطابات

     قطب وقت عارف باللہ حضرت سید محمد بادشاہ بخاری نقشبندی مجددی قادری معروف بہ حضرت سید پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ ایک سو آٹھ (108)سالہ عرس اور حضرت پیر سید غوث محی الدین بخاری نقشبندی مجددی قادری رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ (88)ویں عرس Ú©ÛŒ محافل یکم مارچ ØŒ2015ØŒ بروز اتوار، نہایت تزک واحتشام اوربصد عقیدت واحترام ،بخاری گلشن،سعیدآباد میں حضرت مولانا سید شاہ غوث محی الدین بخاری نقشبندی مجددی قادری سہیل بابا صاحب دامت برکاتہم جانشین حضرت ممدوح Ú©ÛŒ زیر نگرانی منعقد Ú©ÛŒ گئیں۔

مراسم عرس کی ادائیگی کے بعد مسجد حضرت پیر بخاری شاہ صاحب سعیدآباد میں بعدنماز مغرب جلسہ فیضان حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ منعقد ہوا۔

ضیاء المشائخ حضرت مولانا سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاری صاحب دامت برکاتہم معتمد’صدرمجلس علماء دکن‘وجانشین حضرت کامل علیہ الرحمۃنے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ صوفی باصفا ولی اور ظاہری وباطنی کمالات کے مالک بزرگ تھے۔حضرت کی زندگی عشق الہی سے معمور اورمحبت رسول سے سرشارتھی،اتباع سنت اور شریعت پر سختی سے پابندی آپ کا نمایاں وصف رہا ہے۔

حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ  اللہ علیہ دنیا Ú©Û’ سارے علائق سے منقطع ہوکرہم تن اللہ تعالی Ú©ÛŒ یاد میںمصروف رہاکرتے اوریہ ایک حقیقت ہے کہ کہ جواللہ تعالی کا ہوجاتا ہے اللہ تعالی اس کا ہوجاتاہے۔

سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مولانا نے کہا کہ قرآن کریم اوراحادیث شریفہ میں متعدد مقامات پر تزکیہ نفس اوراصلاح قلب کا حکم دیا گیاہے۔

حضرت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے کہا کہ حضرت پیر بخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کتاب وسنت کا لب لباب ہیں،آپ کی ذات بابرکت اس قدر فیض بخش اور نفع رساں تھی کہ سالکین کوبرسوں ریاضت ومجاہدات کے بعد وہ مقامات نہ مل سکے جو آپ کی توجہ باطنی اور صحبت بااثر نے عطاکئے۔یہی وجہ ہے کہ صدی بیتنے کے بعد بھی مخلوق خدا کشاں کشاں اکتساب فیض کے لئے حاضر ہوتی ہے۔

دنیامیں انسان جب کسی معزز شخص سے ملاقات کے لئے جاتاہے تو عام حالت میں نہیں جاتا،عمدہ لباس پہنتاہے،جسم کی آرائش کرتاہے۔ جس پر مخلوق کی نظر پڑتی ہے اس کی اصلاح اورسدھار کا اس قدراہتمام ہے تو’قلب‘جس پر خالق کی نظر ہوتی ہے اس کی پاکیزگی اور سدھار کا کس قدر اہتمام کرنا چاہیئے؟’’قلب‘‘وہ ربانی صندوقچہ ہے جس پر‘ دن ورات میں اللہ تعالی تین سوساٹھ مرتبہ رحمت کی نظرڈالتاہے۔

حضرت مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم ڈائرکٹر ابو الفداء اسلامک ریسرچ سنٹر وخلیفہ حضرت ابو الفداء رحمۃ اللہ علیہ نے ادب وتعظیم کی اہمیت اور ضرورت بیعت پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ جیسی جلیل القدر ہستی نے بھی حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے دست حق پرست پر بیعت کی اور اس بیعت کوباعث افتخار اورسرمایۂ حیات قرار دیتے ہوئے فرمایا:’’اگر(امام جعفرصادق رضی اللہ عنہ سےبیعت وصحبت)کے دوسال نہ ہوتے تو نعمان ہلاک ہوجاتا‘‘۔

حضرت مولانا  ڈاکٹر حافظ محمد سمیع اللہ خان نقشبندی صاحب قبلہ سابق صدرمصحح دائرۃ المعارف ورکن معزز انتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا خواجہ بہاؤ الدین فاروق نقشبندی  ØµØ§Ø­Ø¨ رکن معززانتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا سید غلام محمد غوث نقشبندی صاحب جانشین حضرت نقشبند وطن رحمۃ اللہ علیہ ،حضرت مولانا حافظ محمد افتخار الدین قادری صاحب استاذجامعہ نظامیہ وامام مسجد ابو الحسنات ،حضرت مولاناڈاکٹرحسن محمد نقشبندی مہتمم کتب خانہ جامعہ عثمانیہ،مولانا غلام ربانی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ ،مولانا جعفر محی الدین صاحب کامل جامعہ نظامیہ،مولانا افضل نقشبندی صاحب ورنگل،مولانا سید نعمت اللہ نقشبندی صاحب امام جامع مسجد نلدرک،مولاناحافظ محمد انوار اللہ نقشبندی صاحب کامل جامعہ نظامیہ،مولانا محمد اسحاق نقشبندی  ØµØ§Ø­Ø¨ امام وخطیب مسجد صحیفہ،مولانا حافظ احمد محی الدین رفیع نقشبندی صاحب  Ø§Ø³ØªØ§Ø° دارالعلوم نعمانیہ،جناب سید شاہ جمال اللہ قادری خسرو صاحب صدر نشین اردو اکیڈیمی جدہ ورکن مجلس شوری AHIRC اورجناب محمد ظہیر الدین نقشبندی صاحب متولی مسجد ابوالحسنات رونق محفل رہے۔

مولانا حافظ سید احمد غوری نقشبندی صاحب استاذجامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

محترم قاری محمد یوسف نقشبندی  ØµØ§Ø­Ø¨ Ú©ÛŒ قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا،مولوی قاری اسد اللہ شریف صاحب،جناب مشیر قادری صاحب اورحافظ وقاری محمد خان نقشبندی صاحب Ù†Û’ نعت ومنقبت پیش کی۔