Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

جمعہ کے دن بعد نماز مغرب عظیم الشان سہ لسانی شیخ الاسلام کانفرنس


حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمدانوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ صدسالہ عرس شریف Ú©Û’ ضمن میں ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ زیراہتمام 27/فبروری،2015،بروزجمعہ بعدنماز مغرب ،ایم ایف گارڈن ،ٹولی Ú†ÙˆÚ©ÛŒ حیدرآباد میں ’سہ لسانی شیخ الاسلام کانفرنس ‘مفتی اعظم ہندحضرت علامہ مولانا مفتی محمد عظیم الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم العالیہ صدر مفتی جامعہ نظامیہ Ú©ÛŒ زیر سرپرستی‘منعقدہے۔   کانفرنس Ú©ÛŒ صدارت زین الفقہاء،مفکراسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ،رکن معزز مسلم پرسنل لابورڈ،سرپرست اعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر فرمائیں  Ú¯Û’ جبکہ عمدۃ المحدثین حضرت علامہ مولانا محمد خواجہ شریف صاحب دامت برکاتہم العالیہ شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ وبانی المعہد الدینی العربی نگرانی فرمائیں Ú¯Û’Û”

اس عظیم الشان سہ لسانی کانفرنس میں حسب ذیل اہم عنوانات:

عصرحاضر کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں۔

اصلاح قلب وباطن۔

فقہ وتقلید‘حقیقت کے آئینہ میں۔

قرآن وسنت اور بیان تعظیم مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔

امن وسلامتی کا فروغ اور شیخ الاسلام کا کردار۔

شیخ الاسلام'اصلاحات وتجدیدی خدمات۔

پر’’اردو،تلگو اورانگلش‘‘زبان میں خطابات ہوں گے۔

محترم المقام عالی جناب محمد محمود علی صاحب ،ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ اسٹیٹ

محترم المقام عالی جناب سید احمد پاشاہ قادری صاحب ، رکن اسمبلی حلقۂ چارمینار ومعتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین

محترم المقام عالی جناب کوثر محی الدین صاحب رکن اسمبلی حلقۂ کاروان(AIMIM)

بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔

شیخ الحفاظ حضرت علامہ مولانا ڈاکٹرحافظ شیخ احمد محی الدین شرفی صاحب دامت برکاتہم العالیہ، بانی دارالعلوم النعمانیہ وخانقاہ روضۃ الحفاظ ومشیر اعلی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

ضياء ملت حضرت علامہ  مولانامفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ ،شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے خصوصی خطابات ہوں Ú¯Û’Û”

محترم المقام عالی جناب سید شاہ جمال اللہ قادری خسرو صاحب،صدرنشین اردواکیڈیمی جدہ ورکن شوری AHIRC

مولوی سید محمد نورالدین زہیر نقشبندی  صاحب

مولوی سید محمد بدر الدین جنیدنقشبندی صاحب

 Ø§ÙˆØ±Ù…ولوی محمد ابریز علی نقشبندی  صاحب مترجم انگریزی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر Ú©Û’ بزبان انگریزی خطابات ہوں Ú¯Û’

مولانا مرزا خیراللہ بیگ قادری صاحب کامل جامعہ نظامیہ ونائب صدر برانچ یمگنور کرنول ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کا تلگومیں خطاب ہوگا۔

مولانا حافظ سید محمد بہاء الدین زبیر نقشبندی صاحب(عالم جامعہ نظامیہ) Ú©ÛŒ قرأت کلام پاک ہوگی اورمولانا قاری شفیع محمد خان انواری  صاحب فاضل جامعہ نظامیہ نعت شریف پیش کریں Ú¯Û’Û”

مولانا حافظ سید محمد مصباح الدین عمیر نقشبندی صاحب (عالم جامعہ نظامیہ )منقبت شیخ الاسلام پیش کریں گے۔

مولانا حافظ محمد خالد علی قادری صاحب، استاذ جامعہ نظامیہ واسسٹنٹ ڈائرکٹر ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر تعارفی کلمات اورمولانا حافظ سید واحد علی قادری  صاحب ،استاذ جامعہ نظامیہ وریسرچ اسکالرابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر خطبۂ استقبالیہ پیش کریں Ú¯Û’Û”

مولانا حافظ محمد حنیف قادری صاحب، کامل الفقہ جامعہ نظامیہ وریسرچ اسکالر ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

مولانا حافظ محمد تجمل احمد قادری صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ کلمات تشکر پیش کریں گے۔

خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔

کانفرنس کے اختتام پر نماز عشاء ادا کی جائے گی۔

مجلس استقبالیہ"سہ لسانی شیخ الاسلام کانفرنس"کے صدرومعتمد اوراراکین نے شہرواضلاع کے عامۃ المسلمین اوربرادران وطن سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

جاری کردہ

شعبہ نشرواشاعت ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

تاڑبن،X روڈ،حیدرآباد،تلنگانہ اسٹیٹ،انڈیا

www.ziaislamic.com