Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

صدی تقاریب عرس بانی جامعہ نظامیہ، دو علمی مذاکرے


صدی تقاریب عرس شریف شیخ الاسلام حضرت انواراللہ فاروقی علیہ الرحمۃ بانی جامعہ نظامیہ  Ú©Û’ ضمن میں ہفتہ 14!فبروری اور اتوار 15!فبروری Ú©Ùˆ دو عظیم الشان علمی مذاکرے زیر نگرانی امیرجامعہ حضرت مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری منعقد ہوں Ú¯Û’Û”

عربی مذاکرہ ہفتہ 14!فبروری کو10!بجے دن بمقام اردو مسکن سالار ملت آڈیٹوریم خلوت منعقد ہوگا۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے۔نائب شیخ الجامعہ جامعہ ازہر مصر فضیلۃ الشیخ صلاح الھدھد بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔

 Ø§ØªÙˆØ§Ø± 15فبروری Ú©Ùˆ اندرا پریا درشنی آڈیٹوریم‘ باغ عامہ ‘نامپلی‘حیدرآباد میں10 !بجے دن بزبان اردو Ùˆ انگریزی علمی مذاکرہ بعنوان’’حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ عالم اسلام Ú©ÛŒ ایک ہمہ پہلوشخصیت ‘‘ منعقد ہوگا۔

مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ صدارت فرمائیں Ú¯Û’Û” عزت مآب جناب محمد محمود علی صاحب  نائب وزیر اعلی تلنگانہ اسٹیٹ مہمان خصوصی ہوں Ú¯Û’Û”

ہفتہ 14!فبروری کے عربی مذاکرہ میں مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی‘ مولانا ڈاکٹر سید جہانگیر پروفیسر ایفلو یونیورسٹی‘ مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری پروفیسر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی‘ مولانا ڈاکٹر سید علیم اشرف جائسی لکچرار مانو‘مولانا ڈاکٹر محمد جلال رضا فاضل جامعہ نظامیہ حیدرآباد وفارغ التحصیل جامعہ ازہر مصر‘ فضیلۃ الشیخ محمد عبدالعزیز رفاعی کویت اور مولانا ڈاکٹر سیعد بن مخاشن لکچرار مانو(لکھنو) حضرت شیخ الاسلام کی شخصیت اور خدمات پر عربی زبان میں تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

اتوار 15 !فبروری بزبان اردو و انگریزی علمی مذاکرہ میں کینیڈاسے شیخ زاھد اور عمان سے شیخ فاروق ڈنگل بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور انگریزی زبان میں اپنے مقالے پیش کریں گے۔سجادہ نشین روضہ بزرگ گلبرگہ شریف مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب‘حضرت مولانا ڈاکٹر سید عطاء اللہ الحسینی قادری الملتانی سابق صدرشعبہ معارف اسلامیہ جامعہ ملیہ کراچی پاکستان ‘ مفتی منظر الاسلام ازہری فارغ التحصیل جامعہ ازھر مصر‘ مقیم امریکہ،ڈاکٹر غلام یحےی انجم صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز جامعہ ہمدرد نئی دہلی،مولانا ڈاکٹر بشیر الحق قریشی لطیفی شیخ التفسیر دار العلوم لطیفیہ ویلور،مولانا ڈاکٹر محمد عبد الحمید اکبر صدر شعبہ اردو و فارسی گلبرگہ یونیورسیٹی اور جناب میر کمال الدین علی خان حضرت بانی جامعہ کی شخصیت اور خدمات پر اردو زبان میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔

اہل علم اور اصحاب ذوق سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔