Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

درود شریف ہرپریشانی سے نجات کاذریعہ۔حضرت مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم کالکچر


ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیراہتمام بضمن صدسالہ عرس شیخ الاسلام مسجدابوالحسنات جہاں نماحیدرآباد میں توسیعی لکچر منعقد ہوا۔

حضرت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے مدینہ منورہ میں لکھی گئی حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ رحمۃ اللہ علیہ کی شہرۂ آفاق تصنیف’انواراحمدی‘سے’’ درودوسلام ازافادات شیخ الاسلام‘‘کے زیر عنوان لکچر دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکرمبارک کو وہ عظمت ورفعت عطا فرمائی کہ اولین وآخرین میں کسی کو نہ ملی،عرش اعظم پراپنے نام پاک کے ساتھ آپ کا مبارک نام لکھا،جنت میں اور آسمانوں میں ہر جگہ آپ کا اسم گرامی مکتوب ہے۔محبوب کا ذکر ہرحال میں پسندیدہ ہوتا ہے؛خواہ خود کرے یا کوئی اور۔جب یہ معلوم ہوچکا کہ حق تعالی کو حضورکاذکر نہایت محبوب ہے تو اللہ تعالی کی رضا کے طالب بندے اپنے رب کی رضاجوئی کے لئے کثرت سے آپ کا ذکر مبارک کرتے رہیں گے۔

اللہ تعالی ساری انسانیت کا خالق ومالک ہے،وہ ان کی طبیعت وفطرت کوبخوبی جانتاہے کہ لوگوں میں ایک قسم وہ ہے کہ جب تک کسی خاص فائدہ کونہ دیکھیں عمل کی طرف راغب نہیں ہوتے۔ایسے لوگوں میں کچھ تو وہ ہیں جن کی نظر دنیوی فائدہ پر رہتی ہے،اور کچھ وہ ہوتے ہیں جن کی نظر اخروی فائدہ پر ہوتی ہے۔دراصل اللہ تعالی کوہرطرح سے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر کا اہتمام منظورتھا اس لئے تمام قسم کے لوگوں کو مختلف اندازسے ترغیبیں دی اور ان کی طبیعت ورغبت کے لحاظ سے وعدے فرمائے،چنانچہ وہ لوگ جن کی نظر دنیوی فائدہ پر رہتی ہے ان کے لحاظ سے فرمایا گیا کہ درود وسلام کی برکت سے انہیں فقر وتنگدستی سے محفوظ رکھا جائے گا،رزق کشادہ کردیا جائے گا،تمام پریشانیوں اور غم سے نجات حاصل ہوگی۔

 ÙˆÛ لوگ جو اجر وثواب Ú©Û’ طلبگار ہیں اور جن Ú©ÛŒ نگاہ آخرت Ú©Û’ فائدہ پر رہتی ہے ان Ú©Û’ لحاظ سے وعدہ کیا گیا کہ اس مبارک ذکراور درود وسلام Ú©ÛŒ بدولت‘پہاڑوں Ú©Û’ برابر صدقہ دینے کاثواب دیا جائے گا،غلام آزادکرنے اورجہاد سے زیادہ ثواب ملے گا،تمام روئے زمین Ú©Û’ لوگوں Ú©Û’ اعمال Ú©Û’ برابرثواب عطاہوگا،اورہزاروں نیکیاں Ù„Ú©Ú¾ÛŒ جاتی ہیں،ہزاروں گناہ مٹائے جاتے ہیں اور کئی درجے بلندکئے جاتے ہیں اور آپ کاذکر کرنے والااور درودوسلام کا اہتمام کرنے والا خوش نصیب اپنی زندگی ہی میں جنت میں اپنامقام دیکھ لیتاہے،اورقیامت Ú©Û’ دن Ú©ÛŒ ہولناکی ووحشت Ú©ÛŒ وجہ سے لوگ پریشان رہیں Ú¯Û’ØŒ ایسے وقت بھی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ ذاکر‘عرش Ú©Û’ سایہ میں ہوں گے،حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ شفاعت سے سرفرازہوں گے،آپ کا قرب نصیب ہوگا،آخرت Ú©ÛŒ تمام مصیبتیں ان پرآسان کردی جائے Ú¯ÛŒ اوروہ سعادت مند‘اللہ تعالی Ú©Û’ قہروغضب سے محفوظ رہیں Ú¯Û’Û”

دوران خطاب حضرت  Ù…فتی صاحب قبلہ  Ù†Û’ کہا کہ وہ خاصان خدا‘جوصرف اللہ تعالی Ú©ÛŒ رضاوخوشنودی Ú©Û’ لئے آپ کا ذکر کرتے ہیں تو اللہ تعالی ان Ú©Û’ قلوب کوپاک کردیتاہے،رضاء حق کا مژدہ ملتاہے،اس بندہ Ú©Û’ حق میں فرشتے مغفرت Ú©ÛŒ دعاء کرتے ہیں اوراللہ تعالی اسے شرف قبولیت عطافرماتاہے۔

 Ø§Ø³ قدرترغیب وتشویق Ú©Û’ ساتھ مزیدیہ کہ صرف بندوں ہی Ú©Ùˆ اپنے حبیب Ú©Û’ ذکرکا Ø­Ú©Ù… نہیں دیا بلکہ اعلان فرمایا کہ میں بذات خودتمام فرشتوں Ú©Û’ ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درودبھیجتاہوں۔

سورۂ احزاب کی آیت نمبر56میں ارشاد باری تعالی ہے؛ترجمہ:بیشک اللہ تعالی اور اس کے تمام فرشتے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پردرودبھیجتے ہیں،اے ایمان والو!تم بھی آپ پردرودپڑھواورکثرت سے سلام پیش کیا کرو۔

 Ø¬Ø¨ اللہ تعالی اور اس Ú©Û’ تمام فرشتے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پرہمیشہ درودبھیجتے ہیں اور ہم آپ Ú©Û’ امتی ہوکرآپ Ú©Û’ ذکرمبارک سے کس طرح گریزکرسکتے ہیں؟جبکہ حقیقت یہ ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے محسن اعظم ہیں،آپ Ú©Û’ احسانات تلے ہماری زندگی ہے،آپ کوفکر ہے تو امت Ú©ÛŒ بھلائی وبخشش کی،دعاء ہے تو امت Ú©ÛŒ نجات کی،ولادت سے لیکر شب معراج،پھرتاوصال،میدان محشرہو کہ میزان وصراط‘امت ہی Ú©ÛŒ فکر ہے۔اگرامتیوں Ú©ÙˆÚ©Ú†Ú¾ Ø­Ú©Ù… بھی دیا تو ایسے طریقے بتلائے جن سے دنیاء وآخرت میں وہ قہرالہی سے محفوظ رہ سکیں اوردارین Ú©ÛŒ سعادت ان کا مقدربنے،اللہ تعالی سے عرض ومعروض بھی تو یہی کہ کسی طرح امت Ú©Û’ لئے نجات کا راستہ Ù†Ú©Ù„ جائے اور اللہ تعالی ان سے راضی ہوجائے۔

اب کون ایسا شخص ہوگا جواس محسن اعظم کے عظیم احسانات کوبھول جائے اورآپ کے ذکرسے خودبھی رکے اوردوسروں کوبھی روکے؟کس قدرشرم کی بات ہے کہ خدائے تعالی اوراس کے تمام فرشتے تو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکرخیرمیں رہیں اور ہم امتیوں سے کیا اتنا بھی نہیں ہوسکتا کہ آپ کے ذکرِ خیر میں رطبُ اللسان رہیں اور آپ کی عظمتوں کا چرچا کریں؟۔

مولانا سید محمد مصبارح الدین عمیرنقشبندی صاحب عالم جامعہ نظامیہ نے بارگاہ خیر الانام میں سلام پیش کیا،حلقہ ذکروسلوک پراجتماع اختتام کوپہنچا۔

مولانا حافظ سید محمد بہاؤالدین زبیرنقشبندی صاحب عالم جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔