Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ علوم شریعت وطریقت کے بحرذخار۔آپ کی تعلیمات 'کتاب وسنت کالب لباب


ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام چودھواں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان"حضرت شہنشاہ نقشبندکانفرنس " فقیہ العصر حضرت علامہ مولانا مفتی محمدعظیم الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم مفتی جامعہ نظامیہ ومیر مجلس اشاعت العلوم کی زیرنگرانی'مسجدابوالحسنات جہاں نماحیدرآبادمیں منعقدہوا،جس میں حیدرآباددکن کے ممتازعلماء کرام،مشائخ عظام نے امام الطریقہ،خواجۂ خواجگاں حضرت خواجہ سیدمحمدبہاؤ الدین نقشبندرحمۃ اللہ علیہ کی عظیم المرتبت شخصیت،روحانی کمالات،احوال وتعلیمات پر بصیرت افروزخطابات کئے۔

کانفرنس کی صدارت عمدۃ المحدثین حضرت علامہ مولانا محمدخواجہ شریف قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ وبانی المعہد الدین العربی نے کی۔

حضرت شیخ الحدیث نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ انسان کواگردنیا میں خوشحالی اورآخرت میں سعادت مندی مطلوب ہوتووہ اولیاء کرام وصلحاء عظام سے وابستگی اور ان کی اتباع کواپنے اوپرلازم کرلے؛کیونکہ اولیاء کرام کا وجودمسعود‘دنیا میں ایساہی ہے جیساکہ ایک عمارت کے لئے ستون۔

تمام سلاسل طریقت‘گوکہ ان کا اسلوب مختلف ہے مگرسب کا مقصدایک ہے۔مولانا نے اس بات پرزوردیا کہ مسلمان‘شریعت مطہرہ کے مطابق زندگی بسرکریں۔اگر کوئی شخص ہواؤں میں اڑتاہواوراس سے خلاف شریعت کوئی عمل سرزدہوتاہوتواس کا کوئی اعتبارنہیں۔

شیخ الحفاظ حضرت علامہ مولاناڈاکٹرحافظ شیخ احمدمحی الدین شرفی قادری صاحب دامت برکاتہم بانی دارالعلوم نعمانیہ ومشیراعلی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے فرمایا کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کامل اتباع اورآپ سے نسبت کے سبب حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ کمالات مصطفی کے مظہرہوگئے۔آپ استقامت کو کرامت پرمقدم رکھتے اورفرماتے کہ کرامت‘محبوب ہے ؛لیکن مقصودنہیں۔

حضرت علامہ مولانا ڈاکٹرمحمدسیف اللہ قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الادب جامعہ نظامیہ وخطیب عیدگاہ میرعالم حیدرآباد نے فرمایا کہ آج مسلمان‘اپنی بدکرداری کے سبب ساری دنیامیں ذلت ورسوائی کاسامناکررہے ہیں؛جبکہ ہمارے اسلاف کرام ایسے بلندکردار،پاکیزہ اطواراورعمدہ اخلاق کے حامل تھے کہ اغیاراورسخت دشمن بھی اس سے متاثرہوکرمشرف بہ اسلام ہوئے۔حضرت شیخ الادب نے نیک صحبت اختیارکرنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایاکہ صالحین کی صحبت سے زندگی میں بہتریں انقلاب آتاہے۔

حضرت علامہ مولانا ڈاکٹرحافظ سیدشاہ بدیع الدین صابری  ØµØ§Ø­Ø¨ دامت برکاتہم پروفیسرشعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی ورکن معزز انتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ نےفرمایا کہ حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ اولیاء مقربین Ú©ÛŒ صف اول میں امتیازی مقام رکھتے ہیں،آپ Ú©Û’ باطنی مدارج،روحانی کمالات اورفیض رسانی کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ آپ Ú©ÛŒ نسبت Ú©Û’ سبب آپ Ú©Û’ مریدین ووابستگان ‘الطاف الہیہ وعنایات ربانیہ Ú©Û’ موردہوجاتے۔

ایک مرتبہ حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں سیب پیش کیا گیا،جب کسی نے اسے کاٹنے کا ارادہ کیا توآپ نے منع کیا اورفرمایا کہ ابھی یہ سیب تسبیح پڑھ رہاہے،پھرآپ نے توجہ ڈالی توتمام حاضرین نے اس کی تسبیح کوسنا۔

مولانا موصوف نے حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کے حوالہ سے فرمایاکہ بندہ‘ہمیشہ اللہ تعالی کی یادمیں مصروف رہے،ہاتھ کام کاج میں مشغول ہوتودل یاد الہی سے معمورہو،ظاہر‘مخلوق کے ساتھ ہو اورباطن ‘خالق کے ساتھ ہو۔

محترم المقام عالی جناب الحاج سیداحمدپاشاہ قادری صاحب حفظہ اللہ'معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن اسمبلی حلقہ چارمینارنے کہا کہ حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ آسمان ولایت کے وہ چمکتے آفتاب ہیں جس کی شعاعوں نے دنیا کے ہر خطہ کوروشن کردیا ہے،صدیاں بیتنے کے بعدبھی آپ کافیض باقی اورتذکرہ جاری ہے۔

شہنشاہ خطابت حضرت علامہ مولانا سیدشاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی صاحب دامت برکاتہم شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ علوم شریعت وطریقت Ú©Û’ بحر ذخارہیں،آپ علوم ومعارف Ú©Û’ حامل اوراسرارکے امین ہیں،آپ Ú©ÛŒ ذات بابرکت ‘بخاراسے وہ ابر کرم بن کربرسی کہ جس Ù†Û’ مکاں ومکیں سب Ú©Ùˆ سیراب کردیا۔آپ Ú©Û’ وجود باجود Ú©ÛŒ وجہ سے  Ø¹Ù„اقہ ’قصرعارفاں‘کہلانے لگا۔

آپ نے فرمایا کہ قلب پر اللہ تعالی کی عظمت چھائی رہے اوردوام توجہ سے صرف اللہ ہی یادرہے اس کو’مراقبہ‘کہاجاتاہے،جب ریاضت ومجاہدہ کے سبب قلب پاک ہوجاتاہے تو بندہ‘اسرارالہیہ کودیکھنے لگتاہے،اس کو’مشاہدہ‘کہتے ہیں اورتنہائی میں بیٹھ کراپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیکی پرشکر کرنااورخطاپرتوبہ کرنا ’محاسبہ‘ہے۔

ضياء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے فرمایا کہ اولیاء کرام سے اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطرمحبت کی جائے،خواہ ہم کسی بھی سلسلہ سے وابستہ ہوں‘تمام بزرگوں کا احترام لازم ہے۔

حضرت ضیاء ملت نے مزید فرمایا کہ حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ کی عظیم المرتبت شخصیت کے تذکرہ کوعلماء عرب وعجم نے اپنے لئے عین سعادت سمجھاہے۔آپ کی مقدس تعلیمات کتاب وسنت کا لب لباب ہے،زندگی کے ہرمرحلہ میں اتباع سنت کوآپ نے لازمی قراردیا،اوراس سے غفلت کوقرب سے محرومی کاذریعہ بتلایا۔

حضرت شہنشاہ نقشبند خواجہ خواجگاں سید محمد بہاؤ الدین نقشبندرحمۃ اللہ علیہ کے چندمریدین ایک بزرگ سے ملاقات کے لئے گئے جوحضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ سے محبت کیا کرتے تھے،انہوں نے اس بزرگ سے حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ سے محبت کا سبب دریافت کیا،بزرگ نے جواب دیا کہ ایک مرتبہ میں نے خواب میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدارکیا،میں نے دیکھا کہ آپ کے قریب ایک صاحب جمال نورانی شخصیت ہے،میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ مجھے ہمیشہ تودیدارکاموقع نہیں ملتا،کوئی ایساعمل بتلائیں جس سے میں آپ کے دیدارکی برکتیں حاصل کرتارہوں،آپ نے ارشاد فرمایا:اگر تم میری برکت اوردیدار کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہوتومیرے بیٹے بہاؤ الدین کے نقش قدم پرچلو!۔

حضرت علامہ مولانا سیدرؤوف علی قادری ملتانی صاحب دامت برکاتہم صدرمدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ نے فرمایا کہ تمام سلاسل طریقت میں اصل مقصد"تقرب ومعرفت"ہے،اس کے لئے ذکرکے مختلف طریقے ہیں،اورسلسلہ میں نقشبندیہ میں ذکرخفی کی تعلیم دی جاتی ہے۔شریعت کی اتباع اورسنتوں کی پیروی ‘سلسلہ کی خصوصیت ہے۔

حضرت علامہ مولانا شاہ محمدفصیح الدین نظامی صاحب دامت برکاتہم مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ نے فرمایا کہ حضرات صوفیاء کرام ‘اصلاح باطن کا عظیم فریضہ انجام دیتے رہے ہیں،حضرت شہنشاہ نقشبندرحمۃ اللہ علیہ کواتباع رسول میں فنا فی الرسول کا درجہ حاصل ہے۔

حضرت مولانا سیدشاہ محمدخضرنقشبندی مجددی قادری صاحب حفظہ اللہ، جانشین حضرت نقشبنددکن رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولانا سیدشاہ غوث محی الدین بخاری نقشبندی مجددی قادری سہیل بابا صاحب حفظہ اللہ،جانشین حضرت پیربخاری شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولانا سید محمودرضوی قادری ارشد  ØµØ§Ø­Ø¨ حفظہ اللہ،جانشین حضرت صدرالشیوخ رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولانا سیدعبدالنبی نقشبندی مجددی قادری صاحب حفظہ اللہ ،حضرت مولانا خواجہ بہاؤ الدین فاروق نقشبندی مجددی قادری صاحب حفظہ اللہ، رکن معززانتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا حافظ محمدعبدالقدیر نقشبندی مجددی قادری صاحب حفظہ اللہ، صدرانجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا محمدحامدحسین حسان فاروقی صاحب حفظہ اللہ،کامل جامعہ نظامیہ Ùˆ نگران سنی دعوت اسلامی ،حضرت مولانا سیدغلام غوث نقشبندی مجددی قادری صاحب حفظہ اللہ،محترم المقام جناب سید سلیم قادری صاحب حفظہ اللہ،حال مقیم جدہ،حضرت مولانا عبداحمدنقشبندی صاحب حفظہ اللہ، امام مسجدالماس،حضرت مولانا حافظ محمدافتخارالدین قادری صاحب حفظہ اللہ، استاذجامعہ نظامیہ،حضرت مولانا سیدمحمودغوری قمر نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،خطیب مسجد طوبی ،مولانا رفیق احمد صاحب حفظہ اللہ،خطیب جامع مسجدحیات نگر،مولانا صوفی محمد عبد القادرثانی صاحب حفظہ اللہ،سجادہ نشین حضرت سلطان الواعظین رحمۃ اللہ علیہ،مولانا حافظ سید منورعلی نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،استاذ مدرسہ درس القرآن شادنگر،مولانا حافظ محمدانواراللہ نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،کامل جامعہ نظامیہ،مولانا حافظ وقاری محمدعبد القدیر نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،امام وخطیب مسجدحسنین،مولانا اسحاق نقشبندی صاحب حفظہ اللہ ØŒ کامل جامعہ نظامیہ وخطیب مسجد صحیفہ،مولانا سیدسعیدمحی الدین قادری صاحب حفظہ اللہ،مبلغ سنی دعوت اسلامی،مولانا محمدعلی نوری صاحب حفظہ اللہ،کامل جامعہ نظامیہ، اورمحترم المقام عالی جناب محمدظہیرالدین نقشبندی صاحب حفظہ اللہ، متولی مسجدابوالحسنات Ú©Û’ علاوہ دیگرمعززین ‘رونق محفل رہے۔

مولانا حافظ محمدحنیف قادری صاحب حفظہ اللہ ØŒ کامل الفقہ جامعہ نظامیہ Ù†Û’ خطبہ استقبالیہ دیا،مولانا حافظ سیدواحد علی قادری صاحب حفظہ اللہ، استاذجامعہ نظامیہ Ù†Û’ خیرمقدمی کلمات کہے،مولانا حافظ سیداحمدغوری نقشبندی  ØµØ§Ø­Ø¨ حفظہ اللہ،استاذجامعہ نظامیہ Ù†Û’ مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔

 Ù…ولانا حافظ سیدبہاؤالدین زبیرنقشبندی صاحب حفظہ اللہ،عالم جامعہ نظامیہ Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے۔

مولوی قاری محمداسداللہ شریف صاحب حفظہ اللہ،اورمولوی حافظ محمدخان نقشبندی صاحب حفظہ اللہ، نے نعت ومنقبت پیش کی۔

مولانا محمدعبدالقدیرقادری صاحب حفظہ اللہ،کامل جامعہ نظامیہ،مولاناحافظ احمدمحی الدین رفیع نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،استاذ دارالعلوم نعمانیہ،مولانا حافظ سید محمد مصباح الدین عمیرنقشبندی صاحب حفظہ اللہ،عالم جامعہ نظامیہ ،مولانا حافظ سیدمزمل نقشبندی صاحب حفظہ اللہ،فاضل جامعہ نظامیہ اورمحترم محمدمعین الدین نقشبندی صاحب حفظہ اللہ ،جرنل سکٹری ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرنے انتظامات کی نگرانی کی۔