Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

مسجد ابوالحسنات میں حضرت شہنشاہ نقشبند کانفرنس


مسجد ابوالحسنات میں حضرت شہنشاہ نقشبند کانفرنس

ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرحیدرآبادکے زیراہتمام چودھواں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان"حضرت شہنشاہ نقشبند"کانفرنس'14،ڈسمبربروزاتواربعدنمازمغرب مسجد ابوالحسنات جہاں نما حیدرآباد میں مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمدصاحب دامت برکاتہم شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ وسرپرست اعلی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کی زیرسرپرستی منعقدہے۔

اعظم الفقہاء حضرت علامہ مولانا مفتی محمدعظیم الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم مفتی جامعہ نظامیہ ومیرمجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ نگرانی کریں گے اورعمدۃ المحدثین حضرت علامہ مولانامحمدخواجہ شریف صاحب دامت برکاتہم شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کی صدارت ہوگی۔

شیخ الحفاظ حضرت علامہ مولانا ڈاکٹرحافظ شیخ احمدمحی الدین شرفی قادری صاحب دامت برکاتہم بانی وناظم دارالعلوم نعمانیہ ومشیر اعلی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر،حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الادب جامعہ نظامیہ،حضرت علامہ مولاناڈاکٹرحافظ سیدبدیع الدین صابری صاحب دامت برکاتہم پروفیسرشعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی ورکن معزز انتظامی کمیٹی جامعہ نظامیہ،محترم المقام عالی جناب الحاج سیداحمدپاشاہ قادری صاحب حفظہ اللہ تعالی،معتمدعمومی کل ہندمجلس اتحاد المسلمین و رکن اسمبلی حلقہ چارمینار،حضرت علامہ مولانا سیدشاہ عزیزاللہ نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ،ضیاء ملت حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر اورحضرت علامہ مولاناحافظ سید رؤف علی قادری ملتانی صاحب دامت برکاتہم صدر مدرس دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹ کے خطابات ہوں گے۔

حضرت علامہ مولانا سیدشاہ محمدخضرنقشبندی مجددی قادری صاحب مدظلہ،کامل جامعہ نظامیہ وجانشین حضرت نقشبنددکن رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولانا غلام خواجہ بہاؤ الدین نقشبندی مجددی قادری صاحب مدظلہ، جانشین حضرت مسکین شاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولانا سیدشاہ غوث محی الدین سہیل بخاری نقشبندی مجددی قادری صاحب مدظلہ، جانشین حضرت پیربخاری شاہ رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولاناسیدمحمودرضوی قادری ارشدصاحب مدظلہ،جانشین حضرت صدرالشیوخ رحمۃ اللہ علیہ،محترم المقام عالی جناب سیداحمدعلی نقشبندی مجددی قادری صاحب مدظلہ، معتمدجامعہ نظامیہ،حضرت مولانا سیدمحمدابراہیم قادری فاروق پاشاہ زرین کلاہ صاحب مدظلہ، سجادہ نشین بارگاہ حضرت گوشہ نشین زرین کلاہ رحمۃ اللہ علیہ،حضرت مولانا سیدشاہ نورالاصفیاء روحی پاشاہ صاحب مدظلہ، صدرقاضی سکندرآباد،حضرت مولانا خواجہ سیدابوتراب شاہ قادری قدیری صاحب مدظلہ، سجادہ نشین آستانہ قدیریہ ہلکٹہ شریف،حضرت مولاناحافظ محمد عبدالقدیرنقشبندی صاحب مدظلہ، صدرانجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ ،حضرت مولانا شاہ محمدفصیح الدین نظامی صاحب مدظلہ، مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا حافظ محمدعبیداللہ فہیم قادری ملتانی صاحب مدظلہ، منتظم جامعہ نظامیہ،حضرت مولانا قاضی سیدلطیف علی قادری ملتانی صاحب مدظلہ، نائب مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ،حضرت مولانامحمدمحی الدین محمودی صاحب مدظلہ،خازن انجمن طلبہ قدیم جامعہ نظامیہ اورحضرت مولانا محمدحامدحسین حسان فاروقی صاحب مدظلہ،کامل جامعہ نظامیہ و نگران سنی دعوت اسلامی مہمانان خصوصی کی حیثيت سے شرکت کریں گے۔

حضرت مولانا حافظ محمدحنیف قادری صاحب مدظلہ، کامل الفقہ جامعہ نظامیہ خطبہ استقبالیہ دیں گے،حضرت مولانا حافظ محمدخالدعلی قادری صاحب مدظلہ، استاذجامعہ نظامیہ تعارفی کلمات پیش کریں گے،حضرت مولانا حافظ سیدواحدعلی قادری صاحب مدظلہ، استاذجامعہ نظامیہ خیرمقدمی کلمات پیش کریں اورمولانا حافظ سیداحمدغوری نقشبندی صاحب استاذجامعہ نظامیہ کلمات تشکراداکریں گے اورمولانا حافظ سیدمحمدبہاؤالدین زبیرنقشبندی صاحب مدظلہ،عالم جامعہ نظامیہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

انشاء اللہ تعالی10بجے نمازعشاء اداکی جائے گی۔

مولوی قاری اسداللہ شریف صاحب مدظلہ، اور مولوی حافظ محمدخان نقشبندی صاحب مدظلہ،نعت و منقبت پیش کریں گے۔

عامۃ المسلمین بالخصوص نوجوانان ملت سے شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔