Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضرت مجددالف ثانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے امت پرعظیم احسانات۔تجدیدی واصلاحی خدمات ناقابل فراموش


حضرت مجددالف ثانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے امت پرعظیم احسانات۔تجدیدی واصلاحی خدمات ناقابل فراموش

امام ربانی کانفرنس سے ممتازعلماء ومشائخ کے خطابات

ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام تیرھواں عظیم الشان اجلاس عام بعنوان’امام ربانی کانفرنس‘مسجدابوالحسنات جہاں نماحیدرآبادمیں منعقدہوا،جس میں حیدرآباددکن کے ممتازعلماء کرام،مشائخ عظام نے امام ربانی،مجددالف ثانی حضرت شیخ احمدفاروقی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کی آفاقی شخصیت،روحانی کمالات،اصلاحی وتجدیدی خدمات اورہدایات وتعلیمات پر بصیرت افروزخطابات کئے۔

کانفرنس کی صدارت حضرت شیخ الحفاظ مولانا ڈاکٹرحافظ شیخ احمدمحی الدین شرفی قادری صاحب دامت برکاتہم بانی وناظم دارالعلوم نعمانیہ نے فرمائی۔

 Ø³Ø§Ù…عین Ú©ÛŒ کثیرتعدادسے حضرت شیخ الحفاظ Ù†Û’ اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ عالم اسلام Ú©ÛŒ وہ باکمال ہستی ہیں جس کا فیض سارے عالم میں پھیلاہواہے،آپ بیک وقت علماء ربانین Ú©Û’ پیشوابھی تھے اورارباب طریقت Ú©Û’ مقتداء بھی،آپ Ù†Û’ تبلیغ دین اوراحیاء اسلام کا عظیم ترین فریضہ انجام دیا،روحانیت Ú©Û’ عظیم ترین منصب پرفائز ہونے Ú©Û’ ساتھ آپ Ú©ÛŒ علمی جلالت کا یہ حال تھا کہ تفسیرلکھنے Ú©Û’ دوران ایک مقام پرابوالفضل Ú©Ùˆ ‘جو ایک نادرانداز میں بے نقط حروف سے قرآن کریم Ú©ÛŒ تفسیر Ù„Ú©Ú¾ رہا تھا‘ دشواری ہوئی اوروہ رک گیا، اچانک وہاں حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ جلوہ افروز ہوئے،اس Ù†Û’ آپ سے درخواست Ú©ÛŒ کہ میں یہاں پریشان ہوںکہ ان آیات مبارکہ Ú©Û’ مفہوم کوبیان کرنے Ú©Û’ لئے بے نقط الفاظ نہیں مل رہے ہیں، توحضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ قلم لیا اورفی البدیہ ان آیات Ú©ÛŒ بے نقط تفسیر Ù„Ú©Ú¾ کرابوالفضل Ú©Û’ حوالہ کردی۔ ابوالفضل آپ Ú©Û’ تبحرعلمی کودیکھ کرمحوحیرت ہوگیا۔

حضرت مولانا مفتی سیدصادق محی الدین فہیم نقشبندی صاحب دامت برکاتہم بانی وصدردارالقضاء والافتاء للہندنے اپنے خطاب میں فرمایا کہ حضرت مجددالف ثانی رحمۃ اللہ علیہ اتباع سنت کے عظیم پیکرتھے،آپ سے خلاف سنت کوئی عمل سرزدنہ ہوا،مولانا نے کہا کہ اولیاء کرام نے مخلوق کوخالق سے جوڑنے کاکام کیا ہے،ان کے پاکیزہ کرداراوراخلاق حسنہ کودیکھ کراغیاربھی متاثرہوتے ،سخت مخالف بھی جب ان کی مجلس میں آتا تووہ ایسا برتاؤ کرتے کہ اس کے دل میں عداوت کی جگہ محبت جنم لیتی۔آج کے اس پرفتن دورمیں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اہل اللہ اورصالحین امت کے نقش قدم پرچلیں۔

ضیاء ملت حضرت مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی صاحب دامت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ Ù†Û’ مہانوں کا خیرمقدم کیا اوراپنے خطاب میں فرمایا کہ  Ú©Û حضرت امام ربانی رحمۃ  اللہ علیہ روحانیت Ú©Û’ وہ عظیم تاجدارہیں جنہیں حق تعالی Ù†Û’ ہزارۂ دوم کا مجددبنایاہے۔

بادشاہ اکبرنے دین الہی کے نام پرجب نئے دین کی بنیادرکھی ،اس وقت قریب تھا کہ ہندوستان میں اسلام کی شمع گل ہوجائے،اس نازک وقت حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ نے اس فتنہ کی سرکوبی کی،اورمذہب اسلام کوحیات نوعطافرمائی،دین میں در آئی خرابیوں کا ازالہ کیااوربدعات وخرافات کا خاتمہ کیا۔

 Ø¢Ù¾ سے جہاں طالبان علوم شریعت اکتساب کرتے وہیں تشنگان معرفت اپنی تشنگی بجھاتے Û”

مفتی صاحب قبلہ نے اس بات کی تلقین کی کہ مسلمان‘حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات پرعمل پیراہوتے ہوئے اپنی زندگیوں میں ایک حسین انقلاب لائیں۔

حضرت ابو الحسنات سید عبد اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادری  Ù…حدث دکن رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ Ú©Û’ حوالہ سے فرمایا کہ ’سالک کوچاہئے کہ وہ اپناعقیدہ فرقۂ ناجیہ اہل سنت وجماعت Ú©Û’ مطابق رکھے،ہروہ عقیدہ جواس Ú©Û’ خلاف ہووہ زہرقاتل ہے۔

حضرت مولانا سیدشاہ حسین شہیداللہ بشیرنقشبندی صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حضرت ابوالفداء رحمۃ اللہ علیہ و ڈائرکٹرابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹرنے فرمایا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ سرزمین ہند میں ایمان واسلام کا باغ حضرت سلطان الہندخواجہ غریب نوازرحمۃ اللہ علیہ نے لگایااور اس گلشن اسلام کی باغ وبہار،پھل وپھول حضرت مجددالف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کی وجہ سے ہے۔

 Ø§Ù…ام ربانی حضرت شیخ احمد فاروقی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ ناقابل فراموش خدمات اورآپ Ú©Û’ اسلام پراحسانات کاتذکرہ کرتے ہوئے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی  Ø±Ø­Ù…Ûƒ اللہ علیہ Ù†Û’ فرمایا کہ آج مساجدمیں جواذان Ú©ÛŒ صدائیں بلندہورہی ہیں،درسگاہوں میں قال اللہ ،قال الرسول Ú©ÛŒ تعلیم دی جاتی ہے،خانقاہوں میں ذکرومراقبات ہوتے ہیں تویہ سب حضرت مجددالف ثانی رحمۃ اللہ علیہ Ú©ÛŒ خدمات اورکوششوں کا نتیجہ ہے۔

 Ø­Ø¶Ø±Øª مولانا سلطان احمدنقشبندی  ØµØ§Ø­Ø¨ دامت برکاتہم کامل جامعہ نظامیہ وبانی جامعہ حنفیہ Ù†Û’ فرمایا کہ حضرت مجددالف ثانی رحمۃ اللہ علیہ کاسلسلۂ نسب ‘خلیفۂ دوم حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے جاملتاہے۔

اللہ تعالی نے اس مقدس خانوادہ کواسلام کی سربلندی ،احقاق حق وابطال باطل کے لئے منتخب فرمالیا۔آپ نے نہ صرف اکبری فتنہ کوختم کیا بلکہ دیگرفرقہاء باطلہ کا بھی رد بلیغ فرماکرامت مسلمہ کوایک محفوظ قلعہ میں پہنچادیا۔

حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار ونظریات،ارشادات وتعلیمات ‘کتاب وسنت کے عین مطابق ہیں،آپ نے عقائد کے تحفظ کے ساتھ اعمال کی اصلاح بھی کی،آپ نے امت مسلمہ کوزندگی کے ہرمرحلہ میں شریعت کونافذکرنے کی تعلیم دی اورفرمایا کہ ہرحال میں شریعت کومقدم جانو!۔

حضرت مولانا ڈاکٹرحسن محمدنقشبندی صاحب دامت برکاتہم لائبریرین عثمانیہ یونیورسٹی نےفرمایا کہ امام ربانی ،مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد فاروقی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ اسلام کے عظیم داعی اورمصلح قوم وملت ہیں،آپ کے روحانی مقام ومرتبہ کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ آپ کے پیرومرشدحضرت خواجہ محمدباقی باللہ رحمۃ اللہ علیہ نے آپ سے متعلق فرمایا:’شیخ احمدوہ آفتاب ہیں جس میں ہم جیسے کئی ستارے گم ہیں ،حضرت امام ربانی رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتے کہ’ ہماری عمر‘ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرمبارک سے تجاوزنہیں کرسکتی،چنانچہ ترسٹھ(63)سال کی عمرشریف میں آپ کاوصال مبارک ہوا۔

مولانا سیدشاہ نورالاصفیاء روحی پاشاہ صاحب حفظہ اللہ ،صدرقاضی سکندرآباد، مولانا حافظ محمدافتخارالدین قادری صاحب  حفظہ اللہ ،استاذجامعہ نظامیہ وخطیب مسجد ابو الحسنات، مولانا سیدخلیل احمدقادری صاحب حفظہ اللہ ،استاذجامعہ نظامیہ، مولانا رفیق احمد صاحب حفظہ اللہ ،خطیب جامع مسجدحیات نگر اورمحترم المقام  Ù…حمدظہیرالدین نقشبندی صاحب حفظہ اللہ ØŒ متولی مسجدابوالحسنات Ú©Û’ علاوہ دیگرمعززین ‘رونق محفل رہے۔

مولانا حافظ سیدواحد علی قادری  ØµØ§Ø­Ø¨ حفظہ اللہ ،استاذجامعہ نظامیہ Ù†Û’ مہمانوں کا شکریہ اداکیا، مولانا حافظ سیدمصباح الدین عمیرنقشبندی صاحب حفظہ اللہ،عالم جامعہ نظامیہ Ù†Û’ نظامت Ú©Û’ فرائض انجام دئے۔

مولوی قاری محمداسداللہ شریف صاحب اورمولوی حافظ محمدخان نقشبندی صاحب نے نعت ومنقبت پیش کی۔

www.ziaislamic.com