Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

امام ربانی کانفرنس کے انعقادکے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس


ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرحیدرآبادکے زیراہتمام7اور14ڈسمبر2014Ú©Ùˆ مسجدابوالحسنات جہاں نماحیدرآباد میں منعقدہونے والی دوروزہ عظیم الشان’امام ربانی کانفرنس‘کے ضمن میں ایک اہم مشاورتی اجلاس حضرت ضياء ملت مولانامفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی  Ø¯Ø§Ù…ت برکاتہم شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ Ú©ÛŒ زیرصدارت عمل میں لایاگیا۔

اس اجلاس میں اراکین عاملہ وریسرچ اسکالرس اور علماء شریک رہے۔مشاورتی اجلاس میں کانفرنس کی تاریخ ووقت کوقطعیت دی گئی ،پہلی کانفرنس 7 ڈسمبربروزاتواربعدنمازمغرب اوردوسری کانفرنس14 ڈسمبربروزاتواربعدنمازمغرب منعقدہوگی۔

ہردوکانفرنس مسجد ابوالحسنات جہاں نما حیدرآباد میں ہوں گے،جن میں حیدرآباددکن وبیرون ہندکے ممتازعلماء ومفکرین،مشائخ وقائدین کے پرمغزاورعلمی خطابات ہوں گے۔

صدراجلاس نے کہا کہ مصلح قوم ،درلاثانی سرمایۂ ملت کے نگہبان،امام ربانی،مجددالف ثانی حضرت شیخ احمدفاروقی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کی عبقری شخصیت اورآپ کی ہمہ جہت خدمات وتجدیدی کارناموں اورآپ کی انقلاب آفریں تعلیمات سے قوم وملت کوروشناس کرنا'وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

آج کے اس پرفتن دورمیں امت کی اصلاح ،عقائد کاتحفظ اوردین متین کی تبلیغ واشاعت حضرت مجددالف ثانی رحمۃ اللہ علیہ اوردیگرصلحاء امت وصوفیاء کرام کے نقوش اوران کے بتلائے ہوئے خطوط پرکی جانی چاہئے۔

مولانا نے دوروزہ بامقصدکانفرنس میں شرکت اوراس کوکامیاب بنانے کی عوام الناس سے خواہش کی ہے۔

مشاورتی اجلاس میں مولانا حافظ محمدافتخارالدین قادری صاحب استاذجامعہ نظامیہ،مولاناحافظ سید واحد علی قادری صاحب استاذجامعہ نظامیہ ،مولاناحافظ سیداحمد غوری صاحب نقشبندی استاذجامعہ نظامیہ اورمولانا حافظ سیدمزمل نقشبندی صاحب فاضل جامعہ نظامیہ کے علاوہ دیگرافرادشریک تھے۔