Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم'محسن کائنات


 Ø­Ø¶ÙˆØ± اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم'محسن کائنات

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات گرامی ساری انسانیت کے حق میں نعمت عظمی ہے،آپ کی بعثت سے قبل جاہلیت کا دور دورہ تھا، جزیرۂ عرب کے بشمول ساری دنیا جہالت کی تاریکیوں میں گھری ہوئی تھی،لوگ بداعتقادی ،توہم پرستی اور کفر وشرک کے دلدل میں پھنسے ہوئے تھے،فحاشی وبے حیائی میں ملوث تھے،ظلم وزیادتی اور حق تلفی عام تھی،سودخوری اورجوابازی کا بازار گرم تھا،برسرعام مئے نوشی وخون ریزی کی جاتی تھی، لوگوں کے درمیان محبت والفت کے تعلقات نہیں ہواکرتے تھے بلکہ عداوت ودشمنی ،بغض وعناد ان کے مابین عام تھا،ایک قبیلہ دوسرے قبیلہ سے مخالفت رکھتا تھا،ایک خاندان دوسرے خاندان کو ناپسند کرتا تھا،نفرت ومخالفت کی وجہ سے دو قبیلوں کے درمیان لڑائی اور جنگ کی نوبت آتی ،ہر دوقبیلے اپنے حلیف قبائل سے تعاون لیتے تاکہ دوسرے قبیلہ کو تباہ وتاراج کردیں،اس طرح متعدد قبائل کے درمیان معرکہ آرائی ہوتی،وہ اپنی مکمل طاقت،صِرف اس مہم میں خرچ کرتے کہ کسی طرح مقابل والے قبیلہ کے افرادکی خونریزی کریں اور اس قبیلہ کا نام ونشان صفحۂ ہستی سے مٹادیں،ایک چھوٹی سے بات پر "اوس وخزرج"کے درمیان تکرار ہوئی اور تکرار کی یہ حالت جنگ میں تبدیل ہوگئی،اوس وخزرج کے درمیان چھڑی یہ جنگ ایک سو بیس(120)سال تک جاری رہی۔

 Ø§Ø³ دہشت ناک ماحول میں انسانی جان کیسے محفوظ رہ سکتی تھی؟جان Ú©ÛŒ ارزانی کا یہ عالم ہے تو مال Ú©ÛŒ تباہی وبربادی کا کیا پوچھنا؟دلوں میں شدت وسختی تھی،تعلقات میں کشیدگی تھی،خود غرضی ،دھوکہ دہی ،غرور وتکبر Ú©Ùˆ لوگ اپنی شان سمجھتے تھے،انسانیت سِسک کر دم توڑ رہی تھی، ایسے نازک وقت میں بھٹکتی ہوئی انسانیت Ú©Ùˆ راہ راست پر لانے Ú©Û’ لئے ،کفر وشرک Ú©ÛŒ ظلمتوں سے نکال کر ایمان واسلام Ú©Û’ انوار سے منور کرنے اور جہالت وناخواندگی Ú©Ùˆ مٹاکر دولت علم سے مالامال کرنے Ú©Û’ لئے اللہ تعالی Ù†Û’ محسن انسانیت ،رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©Ùˆ ختم نبوت Ú©ÛŒ خلعت فاخرہ پہناکر تمام مخلوق Ú©ÛŒ طرف بھیجا،رحمت عالم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©ÛŒ تشریف آوری کیا ہوئی،کائنات پر رحمت سایہ فگن ہوگئی،انسانیت Ú©Ùˆ قرار حاصل ہوا،فساد وبدامنی Ú©ÛŒ جگہ امن وسلامتی آگئی،قَسْوَتِ قلبی Ú©ÛŒ جگہ شفقت ونرمی آگئی،تعلقات میں کشیدگی Ú©ÛŒ جگہ دلوں Ú©ÛŒ کشادگی Ù†Û’ Ù„Û’ لی،خودغرضی ودھوکہ دہی Ú©ÛŒ جگہ اخلاص وللہیت Ù†Û’ اختیار کی،غرور وتکبر Ú©ÛŒ جگہ فروتنی وانکساری Ù†Û’ حاصل کرلی،حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ بکھرے ہوئے معاشرہ Ú©ÛŒ شیرازہ بندی کی،سماج Ú©Û’ انتشار وپراگندگی Ú©Ùˆ اتحاد واتفاق سے بدل دیا،جہالت Ú©ÛŒ تاریکیوں میں حیراں وسرگرداں دنیا Ú©Ùˆ علم ومعرفت Ú©ÛŒ روشنی عطا فرمائی،سِسَکتی ہوئی انسانیت Ú©Ùˆ زندگی سے آشنا کردیا،معلم کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ بتلایا کہ تمہاری طاقت وقوت خونریزی اور غارت گیری Ú©Û’ لئے نہیں،بلکہ فتنہ وفساد کا سد باب کرکے امن قائم کرنے Ú©Û’ لئے ہے،تمہاری کدّ وکاوش اختلاف Ú©Û’ لئے نہیں ،یکجہتی Ú©Û’ لئے ہو،تمہاری کوشش خود غرضی ودھوکہ دہی Ú©Û’ لئے نہیں،ایثار وقربانی Ú©Û’ لئے ہو،تمہارا وجود ظلم وزیادتی کرنے Ú©Û’ لئے نہیں بلکہ باطل Ú©ÛŒ سرکوبی اور حق Ú©ÛŒ سربلندی Ú©Û’ لئے ہے۔

از:مولانا مفتی حافظ سید ضياء الدین نقشبندی دامت برکاتہم

 Ø´ÛŒØ® الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرج سنٹر

www.ziaislamic.com

�