Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

صالح معاشرہ کا قیام امن وسلامتی کے بغیر ناگزير


     اللہ تعالی Ù†Û’ انسان Ú©ÛŒ جبلت وفطرت میں انس ومحبت ودیعت فرماکر اس خاکدان گیتی میں خلعت وجود سے سرفراز فرمایا، چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ انسان فطری طور پر تمدن وتہذیب چاہتا ہے، افراد انسانی ایک دوسرے Ú©Û’ ساتھ رہتے ہیں ØŒ معاشرہ میں ہرانسان Ú©ÛŒ ضرورت دوسرے سے متعلق ہوتی ہے‘ بقاء شخصی ونوعی اور انسان Ú©ÛŒ انفرادی واجتماعی زندگی کیلئے جو اہم ترین چیز درکار ہے وہ امن وسلامتی ہے، یہ بقائے انسانیت کا وہ بنیادی واساسی عنصر ہے جو دیگر تمام امور واجزاء پر فوقیت رکھتاہے ،ہردور اور ہر علاقہ میں اسے تمام علل واسباب میں مرکزیت حاصل ہے۔

انسان کی یومیہ مصروفیات، ضروریات کی تکمیل، تعلیم وتربیت، ترقی وبہبود امن ہی سے متعلق ہے‘ اگر امن وسلامتی مفقود ہو تو قدم قدم پر مشکلات پیدا ہوتی ہیں ،اشیاء خورد ونوش کی فراہمی ،اجناس کی حمل ونقل ،طلبہ کی اسکولس وکالجس تک رسائی، ملازمین کا دفاتر جانا، بیماروں کا دواخانہ پہنچنا ،بروقت تیمارداری اور تمام سماجی، معاشی وسیاسی معاملات متاثر ہوتے ہیں اور ترقی یافتہ معاشرہ امن کی عدم موجود گی کے سبب پستی وزوال کی ہلاکت خیز وادی میں گرجاتاہے۔

     اسلام امن وسلامتی کادین ہے، مسلمانوں کوسارے جہاں میں سلامتی وآشتی عام کرنے ،محبت ومودت Ú©ÛŒ راہیں ہموار کرنے Ú©ÛŒ تاکیدکرتاہے، ایثار وقربانی Ú©ÛŒ تعلیم دیتا ہے ،رواداری ومدارات Ú©ÛŒ ترغیب دیتا ہے، نفرت وعداوت سے منع کرتاہے، فتنہ وفساد سے روکتاہے ØŒ خونریزی وغارت گری سے باز رکھتا ہے، بغاوت وسرکشی سے دورکرتا ہے۔

        اللہ تعالی کا ارشاد ہے :


وَلَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ بَعْدَ إِصْلَاحِهَا۔


 ØªØ±Ø¬Ù…ہ: زمین میں اس Ú©ÛŒ اصلاح Ú©Û’ بعد فساد بپا نہ کیا کرو۔ (سورة الأعراف۔56/85)

 

       ارشاد خداوندی ہے:

   إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ۔

ترجمہ :بیشک اللہ فساد بپا کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ (سورۃالقصص،77)

      ارشاد الہی ہے:

 ÙˆÙŽØ§Ù„ْفِتْنَةُ أَكْبَرُ مِنَ الْقَتْلِ۔

 ØªØ±Ø¬Ù…ہ :فتنہ Ùˆ فساد قتل سے بڑھ کر ہے۔ (سورۃالبقرۃ۔217)

 Ø§Ø³Ù„امی نظام عبادات‘ امن وسلامتی کامظہر

 
        اسلام امن وسلامتی ،صلح وآشتی کا مذہب ہے، اسلام Ú©Û’ آغوش میں رہنے والا ہر شخص دنیا Ú©Û’ لئے پیغام امن کا سفیر ہے، وہ اپنے قول وفعل، حرکت وسکون سے سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔

حدیث جبرئیل میں جن تین چیزوں کا ذکر آیا ہے  â€™â€™ اسلام ØŒ ایمان ØŒ احسان ‘‘  Ø§Ù† تینوں الفاظ مبارکہ کا لب لباب اور خلاصہ یہ ہے کہ خالق Ú©ÛŒ عبادت میں حسن پیدا کیا جائے، مراقبہ Ú©Û’ ذریعہ بارگاہ خداوندی Ú©Û’ قرب Ú©Û’ ساتھ معاملات ومعاشرت میں حسن پیدا کیا جائے اور مخلوق Ú©Û’ ساتھ حسن سلوک ونیک برتاؤ کیا جائے۔

     اسلام اپنے تمام احکام Ú©Û’ ذریعہ اہل اسلام Ú©Ùˆ داخلی وخارجی امن وسکون Ú©ÛŒ تعلیم دیتا ہے،  Ù†Ø¸Ø§Ù… عبادات پر نظرڈالی جائے تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ

نماز نظم ونسق کے ساتھ پرسکون طور پر ادا کی جاتی ہے!

نظام زکوۃ کے ذریعہ فقراء ومساکین کی مدد کی جاتی ہے!

     قربانی Ú©Û’ گوشت وپوست Ú©Û’ ذریعہ ضرورتمندوں کا تعاون کیا جاتاہے اور تنگدستی وناداری میں سسکنے والے افراد Ú©ÛŒ خوشیوں کا سامان کیا جاتاہے!

روزہ کے سبب خواہشات ترک کرنے کی مشق ہوتی ہے، نتیجۃً روزہ دار ایثار وقربانی کا خوگر ہوجاتاہے !

حج وعمرہ کے ذریعہ ایک بین الاقوامی اجتماع ہوتاہے جوبقائے باہم وامن عالم کاعملی نمونہ کہلاتاہے ۔

 Ø§Ø³Ù„ام Ú©Û’ آغوش میں رہنے والا ہر شخص دنیا Ú©Û’ لئے پیغام امن کا سفیر ہے ØŒ وہ اپنے قول وفعل، حرکت وسکون سے سلامتی کا پیغام دیتا ہے۔اسلام ہرفرد مسلم Ú©Ùˆ ان قوانین کا پابند کرتا ہے کہ ناحق کسی Ú©Ùˆ قتل نہ کرے ،کسی Ú©Û’ مال Ú©Ùˆ نقصان نہ پہنچائے ،کسی Ú©ÛŒ عزت Ú©Ùˆ داغدار نہ کرے ،کسی Ú©ÛŒ آبرو پر حملہ نہ کرے ØŒ کسی شخص Ú©ÛŒ پردہ دری کرنے Ú©Û’ درپے نہ ہو۔

اسلام نے معاشرہ کے ہر فرد کی جان ومال عزت وآبرو کو حرمت والا قراردیا ،ناحق کسی کو قتل کرنا گناہ عظیم ٹہرایا،یہاں تک کہ ایک شخص کا قتل ،ساری انسانیت کوقتل کرنے کے برابر قراردیا ،حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

 Ø§Ù„مؤمن من امنه الناس علی دمائهم واموالهم وفي رواية علی اموالهم وانفسهم -

 ØªØ±Ø¬Ù…ہ: ایمان والاوہ ہے کہ جس سے دوسرے لوگ اپنی جان ومال Ú©Û’ بارے میں بے خوف ومامون رہیں۔

(مسند امام احمد، مسند ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ،حدیث نمبر:8575 مسند فضالۃ بن عبید الانصاری رضی اللہ عنہ ،حدیث نمبر:22833)

       اسلام نہ صرف انسانیت Ú©Û’ لئے امن کا ضامن ہے بلکہ حیوانات ونباتات اورعالم Ú©Û’ ‘ذرہ ذرہ کےلئے امن وسلامتی Ú©ÛŒ ضمانت دیتا ہے ،درختوں اور سبزہ زارون کوہلاکت وتخریب Ú©ÛŒ مسموم فضاء سے محفوظ رکھتاہے Û”

     اگر کوئی مسلمان صاحب معاہدہ غیرمسلم Ú©Ùˆ قتل کردے جس Ú©Û’ لئے تحفظ فراہم کرنے کا مسلمانوں Ù†Û’ معاہدہ کیا ہے تواس مسلمان شخص کےلئے حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ وعید بیان فرمائی ہے ،صحیح بخاری شریف میں ہے :

 Ø¹Ù† عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم  قال: من قتل معاہدا لم یرح رائحۃ الجنۃ، وان ریحہا توجد من مسیرۃ اربعین عاما۔

      ØªØ±Ø¬Ù…ہ: حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم  سے روایت کرتے ہیں کہ آپ Ù†Û’ ارشاد فرمایا:  جس شخص Ù†Û’ معاہدہ والے غیر مسلم اقلیتی فردکو قتل کیا وہ جنت Ú©ÛŒ خوشبو نہیں سونگھے گا،حالانکہ اسکی خوشبوچالیس سال Ú©ÛŒ مسافت سے سونگھی جاتی ہے۔ 

(صحیح بخاری شریف،کتاب الجزیۃ،باب  اثم من قتل معاہدا بغیر جرم،حدیث نمبر:2930)      

               Ø¹Ø¯Ù„ Ùˆ انصاف Ú©Û’ معاملہ میں اسلام میں دوست Ùˆ دشمن ،مسلم Ùˆ غیر مسلم کا فرق درست نہیں،اسلام، دشمنوں Ú©Û’ ساتھ بھی عدل Ùˆ انصاف Ú©Ùˆ لازمی قرار دیتا ہے تاکہ اس Ú©ÛŒ بنیاد پر ایک خوش گوار معاشرہ تشکیل پائے۔

  از:حضرت ضیاء ملت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر- www.ziaislamic.com