Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

معجزہ معراج'قدرت الہی کی عظیم دلیل


معجزہ معراج'قدرت الہی کی عظیم دلیل

جمال مطلق کا دیدار حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مختص

       اللہ تعالی Ù†Û’ شب معراج اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ آلہ وسلم Ú©Ùˆ مسجد حرام سے مسجد اقصی Ú©ÛŒ جانب سیرکرائی،آسمانوں Ú©ÛŒ مشاہدہ کروایا،جنت Ú©ÛŒ سیر اور دوزخ کا معائنہ کروایا،سدرۃ المنتہی Ú©Û’ Ø¢Ú¯Û’ عرش عظیم پر اپنے جمال مطلق Ú©Û’ دیدار سے بہرہ اندوز فرمایا،چشم زدن میں یہ غیر معمولی اور طویل سفر کرواکر اللہ تعالی Ù†Û’ محبوب Ú©Û’ سفر Ú©Ùˆ اپنی واحدیت Ùˆ وحدانیت Ú©ÛŒ دلیل اور اپنی قدرت کاملہ Ú©ÛŒ حجت قرار دیا۔

اللہ تعالی نے ہر نبی کو معجزہ عطافرمایااور اپنا دیدار ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے مختص رکھا،حضرت موسی علیہ السلام نے دیدار کی خواہش کی تو فرمایا کہ ائے موسی!آپ ہرگز نہیں دیکھ سکتے۔ دیدار کی خواہش پر اللہ تعالی نے دیدار کو ناممکن نہیں قرار دیابلکہ دیدار سے متعلق حضرت موسی کی قابلیت کی نفی فرمائی، دیدار کی یہ لیاقت واستعداد اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عطا فرمائی۔

 Ø­Ø¶Ø±Øª موسی علیہ السلام Ú©ÛŒ خواہش پر شانِ صمدیت وبے نیازی ظاہر Ú©ÛŒ اور حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Ùˆ دیدار کرواکر شانِ رحمت کا جلوہ دکھایا۔ حضرت موسی علیہ السلام Ú©Ùˆ ہم کلامی Ú©Û’ لئے بلایا تو میعاد مقرر فرمائی،چالیس دن Ú©Û’ بعد ہمکلامی سے نوازا،حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ لئے میعاد مقرر نہیں فرمائی، یکبارگی بلاکر دیدار سے سرفرازفرمایاتاکہ آپ Ú©Ùˆ انتظار Ú©ÛŒ زحمت نہ ہو۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ یہ شان ہیکہ زمین پر تشریف فرماہوکر آسمانی کائنات کا مشاہدہ فرماتے ہیں تو پھر آپ Ú©Ùˆ معراج Ú©ÛŒ شب آسمانوں پر کیوں بلایا گیا؟ سفر معراج کا مقصد محض عجائب قدرت کا مشاہدہ کروانا ہی نہ تھا بلکہ اپنے قرب خاص سے نواز کرہمکلامی ودیدار پُرانوار Ú©Û’ شرف سے مشرف فرمانا بھی مقصود تھا اور اس Ú©Û’ ذریعہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©ÛŒ قدرومنزلت کوتمام مخلوقات پر آشکار کرنامنظور تھا، اسی لئے کائناتِ پست وبالا Ú©Ùˆ آراستہ وپیراستہ کردیا گیاتاکہ حبیبِ پاک  ØµÙ„ÛŒ اللہ علیہ وآلہ وسلم قدرت Ú©ÛŒ نشانیوںکا مشاہدہ فرمائیں،ان میں سب سے بڑی نشانی جلوئہ خداوندی تھا؛جس کا آپ Ù†Û’ دیدار فرمایا۔

 Ù…عراج Ú©ÛŒ رات حضرت جبریل امین علیہ السلام Ù†Û’ حسن ادب کا عظیم نمونہ پیش کیا،جب وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ بارگاہ اقدس میں حاضر ہوئے تومعمول Ú©Û’ مطابق دروازہ Ú©ÛŒ جانب سے نہیں آئے، بلکہ گھر Ú©ÛŒ چھت سے داخل ہوئے،انہوں Ù†Û’ مسند امام اعظم،بخاری Ùˆ مسلم، سنن نسائی Ùˆ مسند امام احمد Ú©Û’ حوالہ سے کہا کہ حضرت جبریل امین علیہ السلام Ú©ÛŒ عادت شریفہ رہی ہے کہ وہ شرف باریابی Ú©Û’ لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ خدمت عالیہ میں جب بھی حاضر ہوتے تو پیکر ادب بن کر حاضر ہوتے اور اجازت طلب کرتے، کمال ادب Ú©ÛŒ وجہ سے یکبارگی زیادہ قریب نہ ہوتے ØŒ اگر معراج Ú©ÛŒ شب بھی حضرت جبریل امین علیہ السلام اجازت طلب کرتے تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Û’ آرام میں خلل واقع ہوتا ØŒ حق تعالیٰ Ú©Ùˆ یہ منظورنہ تھا کہ حبیب اکرم صلی اللہ علیہ وسلم Ú©Ùˆ خواب استراحت سے یکبارگی بیدار کیا جائے Û”

معراج کو ماننے والوں میں ایک طبقہ کا کہنا ہے کہ معراج کا نقطئہ انتہاء یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل علیہ السلام کو ان کی اصل شکل میں دیکھا اور اسی پر سفر معراج ختم ہوا؛حالانکہ ایسانہیں ہے،جبریل علیہ السلام کو ان کی اصلی شکل میں دیکھنا دیدار الہی کے خلاف نہیں۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح بخاری میں معراج کی روایتیں جملہ گیارہ مقامات پر ذکر کی ہیں،سب سے پہلی روایت ’کتاب الصلوۃ‘کے آغاز میں اور سب سے آخری روایت ’کتاب التوحید‘میں ذکر کی۔

ان روایتوں میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ جبریل علیہ السلام Ú©Ùˆ ان Ú©ÛŒ اصلی Ø´Ú©Ù„ میں دیکھنے Ú©ÛŒ روایت بھی بیان کی،اس Ú©Û’ علاوہ معراج Ú©ÛŒ روایت ’کتاب التوحید‘میں یہ بیان Ú©ÛŒ ہے کہ رب العزت Ù†Û’ اپنے حبیب  ØµÙ„ÛŒ اللہ علیہ وآلہ وسلم Ú©Ùˆ اپنا قرب عطا کیا اور مزید قرب عطا کیا ؛یہاں تک کہ حبیب اور رب Ú©Û’ درمیان دوکمانوں کا فاصلہ رہ گیا بلکہ اس سے بھی Ú©Ù…Û”

شب معراج میں امت محمدیہ علی صاحبھا الصلوۃ والسلام کو نماز کا تحفہ دیا گیا ‘ لہذا یہ عمل نہایت موزوں ہے کہ اہل اسلام اس رات صلوٰۃ التسبیح اور دیگر نوافل کا اہتمام کریں، قرآن کریم کی تلاوت کریں اور کثرت سے درود شریف پڑھیں ‘اگرفوت شدہ نمازیں ذمہ میں باقی ہوں توانکی ادائیگی کا اہتمام کریں۔

www.ziaislamic.com