Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

ملفوظات حضرت شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ رحمۃ اللہ تعالی علیہ


 

دین اسلام میں ادب وتعظیم کے متعلق تاکیدی احکام آئے ہیں،ادب ہی وہ عظیم سرمایہ ہے کہ جس قوم کے پاس یہ دولت رہی ہے وہ ہر دم ترقی وکامیابی کے منازل طئےکرتی رہی-

       حضرت شیخ الاسلام عارف باللہ امام محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ علیہ الرحمۃ والرضوان  Ø§Ø±Ø´Ø§Ø¯ فرماتے ہیں:

"ہمارے دین میں ادب کی نہایت ضرورت ہے،جب تک اہل اسلام میں کامل طور پر ادب رہا دن دونی رات چوگنی ترقی ہوتی رہی-

(مقاصد الاسلام،ج11،ص1)

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اصل کائنات اور اول خلق ہیں ،اللہ تعالی Ù†Û’ آپ Ú©Û’ صدقہ میں کائنات Ú©Ùˆ وجود بخشا ہے لیکن جو لوگ اس Ú©Û’ منکر ہیں حضرت شیخ الاسلام علیہ الرحمہ  ان سے بطور خیر خواہی ونصیحت فرماتے ہیں:

"ہمارے بعض  مہربان جب حدیث " لَوْ لَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفْلَاکْ "(ائے حبیب !اگر آپ نہ ہوتے تو میں افلاک Ú©Ùˆ پیدا نہ کرتا)سنتے ہیں تو بطور طعن وتعصب کہتے ہیں: یہ تو محدثین Ú©Û’ نزدیک بے اصل ہے، وہ اس کوبڑ ÛŒ بات سمجھ رہے ہیں کہ حضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©ÛŒ وجہ سے افلاک پیدا ہوئے ،حالانکہ وہاں تو یہ ثابت کیا جارہا ہے کہ اگر آپ نہ ہوتے تو جنت ہوتی نہ دوزخ ،نہ دنیا ،یہ سب آپ Ú©Û’ طفیلی ہيں- " (مقاصد الاسلام،ج11،ص31)

       میلاد شریف سے متعلق حضرت شیخ الاسلام کا فرمان ملاحظہ ہو:

"جب اسماعیل علیہ السلا Ù… Ú©ÛŒ دوبارہ  زندگی پر مسلمانوں Ú©Ùˆ ہر سال عیدمنانے کا Ø­Ú©Ù… ہواتو حضرت ابو العالم فخر انبیاء ورسل ،مسجود خلائق صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ú©ÛŒ ولادت باسعادت پر امتیوں Ú©Ùˆ کس قدر خوشی ہونی چائے؟"-(مقاصد الاسلام،ج11،ص105)

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا وسلیہ حصول مرام اور تقرب الہی کا قریب ترین ذریعہ ہے ،حضرت شیخ الاسلام نے فرمایا:

"یہ ان حضرات (صحابہ کرام) کی خوش اعتقادی کا اثر تھا کہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو اپنی کامیابیوں میں وسیلہ بناتے اور مواقع مہلکہ میں باعث نجات سمجھتے تھے، اب ایسے مستند وسیلہ کو کوئی کھوبیٹھے تو وہ قسمت کی بات ہے"(مقاصد الاسلام،ج10،ص92)

بزرگی و عزت ،کرامت وشرافت کا معیار حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس سے نسبت اور محبت ہے،اس متعلق حضرت شیخ الاسلام فرماتے ہیں :

اہل اسلام میں وہی لوگ بڑے درجے کے سمجھے جاتے ہيں جن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ کمال درجہ کی محبت ہوتی تھی -

(مقاصد الاسلام،ج10،ص134)

 Ø§Ù…ت مسلمہ Ú©Û’ درمیان فتنہ بپا کرنے والے ،بدعقیدہ افراد ہیں،حضرت شیخ الاسلام Ù†Û’ اس طرح آگہی بخشی:

خداایسے لوگوں سےمحفوظ رکھے کہ اچھوں کے لباس میں آکر مَكَر پھیلاتے ہیں اور مسلمانوں کے دین ودنیا کو غارت کرتے ہیں-

(مقاصد الاسلام،ج5،ص237)

بدعقیدہ افراد کی صحبت اور ان کی کتابوں سے پرہیز کرنے کی حضرت نے تاکید فرمائی ہے،آپ فرماتے ہیں :

ہم نے اپنا فرض منصبی ادا کردیا،اس پر بھی اہل اسلا م الاکلام(شبلی نعمانی کی کتاب)کو اسلامی کتاب سمجھیں تو مختار ہیں-

(مقاصد الاسلام،ج3،ص104)

 

www.ziaislamic.com