Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

مطالعۂ سیرت کے بغیرتعمیرحیات ممکن نہیں!


مطالعۂ سیرت کے بغیرتعمیرحیات ممکن نہیں!
زندگی Ú©Û’ ہرنشیب وفرازمیں سیرت نبوی ’رہنما‘۔مولانا مفتی سیدضیاء الدین نقشبندی کا لکچر
قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب کریم ﷺکی سیرت طیبہ واسوۂ حسنہ کا ذکرجمیل کیاہے،جس ذات گرامی کی اطاعت واتباع پراللہ تعالی نے اپنی رضاوخوشنودی کا اعلان کیا ہے وہ حضوراکرمﷺکی ذات گرامی ہے۔اللہ تعالی نے نہ صرف آپ کی اطاعت کا حکم دیابلکہ آپ کی اطاعت وتابعداری کوعین اپنی اطاعت قراردیااورآپ کی حیات طیبہ کومخلوق کے لئے بہترین نمونہ قراردیاہے،سورہ احزاب کی آیت نمبر:27میں اللہ تعالی کاارشاد ہے؛ترجمہ: بالیقیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی میں تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے۔ ان حقائق کااظہارمولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر نے مسجدابوالحسنات جہاں نماحیدرآباد میں ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام منعقدہ ہفتہ واری توسیعی لکچر کے دوران کیا۔
سلسلۂ خطاب جاری رکھتے ہوئے مفتی صاحب نے کہا کہ حضوراکرمﷺکی بعثت زمان ومکاں کی قیدکے بغیرعام ہے اورآپ کی سیرت طیبہ میں جامعیت اورآفاقیت ہے،جیسے آپ کی ذات گرامی سارے عالموں کے لئے ہے اسی طرح آپ کی دعوت بھی تمام عالمین کے لئے ہے ۔
مفتی صاحب نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت ہے،اورنبی اکرمﷺکی سیرت طیبہ اورآپ کی ادائیں قرآن کریم کی عملی تفسیرہے۔ہرمسلمان کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ آپ کی سیرت طیبہ کوجانے کیونکہ مطالعۂ سیرت کے بغیرتعمیرحیات ممکن نہیں،زندگی کے ہرنشیب وفرازمیں آپ کی سیرت طیبہ انسانیت کے لئے رہنماہے۔
مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ آج ہم Ù†Û’ اپنے حالات کا جائزہ لیںتومعلوم ہوتاہے کہ انفرادی ،معاشی اوراقتصادی طورپرزوال وانحطاط سے دوچارہیں،اخلاق وکردارکے لحاظ سے تنزل کا شکار ہیں،والدین Ú©Û’ ساتھ نازیباسلوک کیا جارہا ہے ،نوجوان‘ناجائزتعلقات قائم کررہے ہیں،تجارت میں دھوکہ دہی عام ہوگئی ،اسلامی تہذیب وتمدن برخواست ہوگیاہے ،ایسے کسمپرسی Ú©Û’ دورمیں اگرہم انقلاب لاناچاہتے ہیں تومحسن کائنات رسول اکرمﷺکی سیرت طیبہ اورآپ Ú©Û’ اسوۂ حسنہ پرعمل کرنا ضروری ہے۔آپ Ú©ÛŒ انقلاب آفریں تعلیمات ہی سے دہشت وجارحیت کا خاتمہ ہوسکتاہے اورامن وسلامتی Ú©ÛŒ خوشگوار فضاقائم ہوسکتی ہے،جہالت وناخواندگی کاتاریک ماحول‘ علم ومعرفت Ú©Û’ نورسے روشن ہوسکتاہے۔مفتی صاحب Ù†Û’ کہاکہ حضوراکرمﷺکواللہ تعالی Ù†Û’ فطرۃً ہرمکروہ شئی سے محفوظ رکھا،آپ کا دامن‘ ہرآلودگی سے پاک رہا،اعلان نبوت سے پہلے Ú©ÛŒ زندگی بھی پاکیزہ اورپرتقدس رہی۔
مفتی صاحب نے کہا کہ حضورﷺنے اپنی امت کوکسی گوشہ میں تشنہ نہیں رکھا،آپ نے ہرموڑاورہرگام پررہنمائی کی ہے،تمام شعبہائے حیات میں سیرت طیبہ مشعل راہ ہے۔
آج اسلام دشمن عناصر’سیرت طیبہ‘Ú©Û’ مختلف گوشوں اوراسلام Ú©Û’ مسلمہ احکام میں موشگافیاں کرکے اسلام Ú©ÛŒ عظمت کومجروح کرنے Ú©ÛŒ مذموم کوشش کررہے ہیں،ایسے وقت مسلمانوں Ú©ÛŒ ذمہ داری ہے کہ وہ سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں،حقائق کوجانیں اورعمدہ طریقہ سے اعتراضات کا جواب دیں اوراسلام وپیغمبراسلام Ú©ÛŒ عظمت کودنیاکے سامنے آشکارکریں۔
لکچر کے بعد حلقۂ ذکروسلوک ہوا،مفتی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

مولانا حافظ سیدبہاء الدین زبیر نقشبندی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔