Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

دوروزہ ائمہ وخطباء ورکشاپ اور تاجدارِختم نبوت کانفرنس


دوروزہ ائمہ وخطباء ورکشاپ اور تاجدارِختم نبوت کانفرنس

یکم و2اپریل2014ء بروز منگل ،چہارشنبہ،بمقام :بن ترف فنکشن ہال ،روبرو فلک نمابس ڈپو، حیدرآباد

امت مسلمہ آج عالمی سطح پر خارجی وداخلی مختلف دینی،معاشرتی، اخلاقی، روحانی، تعلیمی مسائل ومشکلات میں گھری ہوئی ہے، پیشوائے مذہب ، ائمہ وخطباء کرام اس امت کا وہ تقدس مآب طبقہ ہے جو اس صورتحال کے بدلنے میں بڑا اہم رول ادا کرسکتا ہے ، محراب ومنبر کی خدمت منسلک بہ اتباع رسالتمآب صلی اللہ علیہ وسلم ہے، عصرحاضر میں ائمہ وخطباء کرام کے تقدس وکردار کو مزید فعال وکارکرد اور مؤثر بنانے کی خاطر ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر حیدرآباد"دوروزہ ائمہ وخطباء ورکشاپ"شیخ الاسلام حضرت امام محمدانواراللہ فاروقی قدس سرہٗ مؤسس جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے 2015 میں ہونے والے صدسالہ عرس پُرتقدس کی مناسبت سے یکم و2اپریل 2014عظیم الشان پیمانہ پر منعقد کرنے جارہا ہے ۔

ریاست وبیرون ریاست کے ائمہ وخطباء سے اس میں شرکت کی گزارش ہے ۔

دوروزہ ورکشاپ کے چھ اجلاس ہوں گے، جس میں نامورومتبحر علماء دین ودانشوران ملت، ائمہ وخطباء کرام کو درپیش مسائل پرمختلف مو ضو عات کے تحت مقا لا ت پیش کرینگے اور توسیعی لکچر س دینگے، متعلقہ موضوع پر سوالات کے جوابات بھی دئیے جائیں گے، اورآخرمیں اجلاس عام ہوگا بعنوان ،،تاجدار ختم نبوت کانفرنس ،،جس میں عامۃ المسلمین بھی شریک ہونگے ابتدائی پانچ اجلاس ائمہ وخطباء کے لئے خاص ہوں گے ۔

شہرحیدرآباد وسکندرآباد ،آندھراپردیش ودیگر ریاستوں کے ائمہ وخطباء رجسٹریشن کے لئے ادارہ کی مرکزی آفس تاڑبن xروڈ حیدرآباد پر متعلقہ انچارج سے رابطہ کریں۔

بذریعہ فون: 040-64534568/08142447786 یا ای میل :zia.islamic@yahoo.co.in

اس دوروزہ ائمہ خطباء ورکشاب کی سرپرستی مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمدصاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ وسرپرست اعلی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرفرمائیں گے ، اس کی نگرانی مصباح القراء مولانا حافظ وقاری محمد عبداللہ قریشی ازہری صاحب نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ وخطیب مکہ مسجد حیدرآباداور صدارت عمدۃ المحدثین مولانا محمد خواجہ شریف صاحب ، شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ وبانی المعھد الدینی العربی فرمائیں گے،مولانا سید شاہ عطاء اللہ حسینی قادری ملتانی صاحب کامل جامعہ نظامیہ و سابق پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ کا خصوصی خطاب ہوگا، معزز مشائخ عظام وعلماء کرام اور دانشواران قوم وملت بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔

نظا م العمل اسطرح ہوگا یکم1پریل2014 (پہلا دن )نشست اول:2بجے تا نما ز عصر،نشست دوم:بعد نما ز عصرتانماز مغرب ۔

2اپریل2014(دوسرا دن )نشست سوم:9بجے تا نماز ظہر، نشست چہارم :بعد نماز ظہر تا نماز عصر ، نشست پنجم: بعد نماز عصر تا مغرب ۔

حسب ذیل موضوعات پر ممتاز علماء کرام مقالات پیش کرینگے اور توسیعی لکچرس دینگے:

1۔قانون اسلامی کی آفاقیت اور مسائل جدیدہ

2۔الکٹرانک میڈیا کی تباہ کاریوں سے نوخیز نسل کی حفاظت

3۔فتنۂ ارتداد کے اسباب اور اس کی روک تھام

4۔ تقلید کی حقیقت اورمحدثین کا طر یقۂ کار

5۔عقائد اہلسنت کیا ہیں ؟اور انکی حقانیت،کتاب و سنت کی رو شنی میں

6۔موجودہ زمانہ میں عقائد ومسائل کی تفہیم کے مقبول اور کارگر اصول

7 ۔اصلاحِخواتین کا طریقۂ کا ر کیا ہو؟ اوردعو ت و ارشاد کے لئے اُنہیں کیسے تیارکیا جا ئے؟

8۔ تعلیم یا فتہ نو جو انو ں کے شبہا ت او رانکا از الہ

9۔خطاب کے لئے موضوعات کا انتخاب ، اس میں جدّت وتنوع

10۔ طریقۂ نماز احا دیث کی رو شنی میں

11۔ صباحیہ ومسائیہ میں منصوبہ بندتدریس ا ور تعلیمِبا لغان کا نصاب و لا ئحہ عمل

12 ۔اصلا حِ عقا ئد و اعما ل اور ازالۂ بدعات ومنکرات میں شیخ الاسلام با نی جامعہ کا اہم کردار

13۔مستشرقین کے اسلام پر اعتراضات ،ایک تجزیاتی مطالعہ؟

14۔اصلاح امت میں خطباء کا خصوصی کردار

15 ۔دعوت و ارشاد کے لئے الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کااستعما ل اور اسلو بِ دعوت

16۔ اپنے شب وروز کو حصول علم ،معاش اور دعوت واصلاح کے لئے کیسے تقسیم کریں ؟

17۔ محلہ وبستی میں انفرادی واجتماعی اصلاح کا طریقہ کار

18۔ روزانہ، ہفتہ واری وماہانہ دروسِقرآن وحدیث اور فقہ کا نظام اور منھج

19۔موذن ،مصلیان اور متولیان سے امام وخطیب کے روابط کی نوعیت و آداب

20۔ شرفِامامت و خطابت اور شرائط واوصاف ومسؤلیاتِامام و خطیب

21۔ خو اتین کا طریقۂ نماز ، احادیث و آ ثا رکے آ ئینہ میں ۔

2 اپریل2014ء بعد نما زِمغرب ایک عظیم الشان اجلا س عا م بعنوان "تاجدارِختم نبوت کانفرس"منعقدہوگا۔

جس میں اِن عنوانات پر علماء ومشائخین کے بیانات ہونگے:

1۔منصب رسالت ونبوت اور اس کی عظمت وجلالت

2۔عقیدۂ ختم نبوت کتاب وسنت کی روشنی میں

3۔رد قادیانیت میں شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کا کردار

4۔قادیانیت اور باغیان ختم نبوت سے متاع ایمان کی حفاظت ۔