Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

دور حاضر میں مسلمانوں کے لئے ایک لائحۂ عمل


 Ø­ÛŒØ§Ø¡ انسان کا انمول زیور اور لاقیمت جوہر ہے،حیاء وہ صفت ہے جو انسان Ú©Ùˆ جانور سے ممتاز کرتی ہے،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم Ù†Û’ حیاء Ú©Ùˆ ایمان Ú©ÛŒ عظیم شاخ قرار دیا ہے-بے حیائی معاشرہ Ú©Ùˆ زہر آلود کردیتی ہے،بے حیائی Ú©Û’ سبب فتنہ وفساد اور نت نئی بیماریاں جنم لیتے ہیں-

قرآن کریم میں مختلف مقامات پر بے حیائیوں سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے،ارشاد الہی ہے:

قُلْ إِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّيَ الْفَوَاحِشَ مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَمَا بَطَنَ -

ترجمہ:اے نبی!آپ فرمادیجے کہ بیشک میرے رب نے ظاہر اور پوشیدہ تمام بے حیائيوں کو حرام کردیا ہے-(سورۃ الاعراف33)

نوجوان'ملت کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہوتے ہیں،نوخیز نسل جب ابھرتی ہے تو قوم میں انقلاب آتا ہے،قرآن کریم میں بطور خاص نوجوانوں کا تذکرہ کیا گيا،اصحاب کہف جنہوں نے ایمان وعقیدہ کی حفاظت کی خاطر سب کچھ چھوڑکر ایک غار میں پناہ لی تھی،اور استقامت کا ایک عظیم نمونہ بنے رہے،ان نوجوانوں کا سورۂ کہف میں بیان آیا ہے-

اسلام دشمن طاقتیں اسلام کو مٹانے کی ناپاک کوششیں کررہے ہیں،مسلمانوں کے اخلاق وکردار کو تباہ وتاراج کرنے اور انہيں دین سے دورکرنے کے لئے منظم طور پر کئی ادارے سرگرم ہیں، صیہونی اور سامراجی طاقتوں نے بڑے غور وخوض کے بعد یہ طئےکیا کہ اگر مسلمانوں کو برباد کرنا ہوتو انہیں شراب نوشی اور گانے بجانے میں مصروف کردیا جائے-

بڑے پیمانے پر تعلیمی ادارے چلائے جارہے ہیں اور اسلامی تعلیم کے عنوان پر اسلام کے تیئں شکوک وشبہات پیدا کئے جارہے ہیں اور احکام اسلام پر اعتراضات کرکے نئی نسل کو اسلام سے برگشتہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے-

بےحیائي کے دروازے کھول دئے گئے،مخلوط تعلیم کا نظم رکھا گيا اور فحش لٹریچر کو اتنا عام کیا گیا کہ انسان نفس پرستی میں اسلامی احکام کو پس پشت ڈالنے لگا،بے حیائی اس قدر عام کردی گئي کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کے قطع نظر ایک عدد صابن بھی بغیر نیم عریاں تصویر کے بازار میں فروخت نہیں کیا جاتا-

والدین ،سرپرست ،عمائدین ودانشوران 'نوخيز نسل کو بے دینی سے بچانے کے لئے متحرک ہوجائیں،مسلم تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے ،جو ادارے چل رہے ہیں ان کا تعلیمی معیار بلند کیا جائے-

نوجوان 'تقوی وطہارت کی زندگی بسرکریں،گناہوں پر صدق دل سے توبہ کریں کیونکہ نوجوان کی توبہ اللہ تعالی کو پسند ہے-

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کوفہ Ú©ÛŒ کسی Ú¯Ù„ÛŒ گزر رہے تھے،آپ زاذان نامی ایک شخص Ú©Ùˆ گاتے ہوئے سنا،آپ وہاں سے یہ کہتے ہوئے گزر گئے "کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس عمدہ  آوازسے قرآن کریم Ú©ÛŒ تلاوت Ú©ÛŒ جائے"آپ Ú©ÛŒ بات کا ان پرایسا اثر ہوا کہ انہوں Ù†Û’ آلات موسیقی Ú©Ùˆ توڑ کر صدق دل سے توبہ  کرلی،حضرت عبد اللہ بن مسعود رضي اللہ عنہ Ù†Û’ انہیں سینہ سے لگارکر فرمایا"میں اس شخص سے محبت کیوں نہ کروں جس سے اللہ محبت کرتا ہے"-

از:مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم

شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر

 www.ziaislamic.com