Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

راست گفتاری اور صدق گوئی اہل ایمان کی صفت خاص


 

حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اہل ایمان Ú©Û’ جو اوصاف بیان فرمائے ہیں منجملہ ان Ú©Û’ ایک صفت راست گفتاری اور صدق گوئی   ÛÛ’-

حالات کس قدر سنگین  اور پیچیدہ کیوں نہ ہوں، بندۂ مومن کا شیوہ نہيں ہوتا کہ وہ سچائی Ùˆ صداقت  Ú©Ø§ دامن  Ø§Ù¾Ù†Û’ ہاتھ سے چھوڑدے-

قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اہل ایمان کوراست باز و صداقت شعار حضرات کی صحبت اختیار کرنے کا حکم فرمایا:

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ

ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ-

(سورۃ التوبۃ : 119)

 

حق گوئی اور  Ø±Ø§Ø³Øª گفتاری کرنے والے خوش نصیب افراد سے اللہ تعالی Ù†Û’ اجر عظیم ،مغفرت اور رحمت  کا وعدہ فرمایا :

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ۔ يُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ -

   ترجمہ: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرتے رہو اور صحيح اور سيدھي بات کہا کرو، اللہ تمہارے اعمال درست فرمادے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا –

(سورۃ الاحزاب: 70/71)

اس آیت کریمہ میں زبان Ú©ÛŒ حفاظت کرنے اور سچ کہنے Ú©ÛŒ تاکید Ú©ÛŒ گئی ہے،اس Ø­Ú©Ù… Ú©ÛŒ اہمیت کا اس بات سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالی Ù†Û’ تقوی اور پرہیزگاری  Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… Ú©Û’ فورا بعد جس چیز کا Ø­Ú©Ù… فرمایا ہے وہ  زبان Ú©ÛŒ حفاظت کرنے اور سچ بولنے کا Ø­Ú©Ù… ہے،حالانکہ لفظ "تقوی " Ú©Û’ تحت ساری برائیوں سے بچنے کا Ø­Ú©Ù… دیا گیا لیکن کذب بیانی Ú©ÛŒ قباحت Ùˆ شناعت ،زبان Ú©ÛŒ حفاظت وصیانت ،سچائی اور راست گوئی Ú©ÛŒ اہمیت Ú©Ùˆ اجاگر کرنے Ú©Û’ لئے اس کا مستقل Ø­Ú©Ù… دیا گيا-

صحیح مسلم شریف  Ù…یں حدیث پاک ہے:

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم : عَلَيْكُمْ بِالصِّدْقِ فَإِنَّ الصِّدْقَ يَهْدِى إِلَى الْبِرِّ وَإِنَّ الْبِرَّ يَهْدِى إِلَى الْجَنَّةِ ، وَمَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَصْدُقُ وَيَتَحَرَّى الصِّدْقَ ؛ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ صِدِّيقًا وَإِيَّاكُمْ وَالْكَذِبَ ! فَإِنَّ الْكَذِبَ يَهْدِى إِلَى الْفُجُورِ وَإِنَّ الْفُجُورَ يَهْدِى إِلَى النَّارِ ، وَمَا يَزَالُ الرَّجُلُ يَكْذِبُ وَيَتَحَرَّى الْكَذِبَ ؛ حَتَّى يُكْتَبَ عِنْدَ اللَّهِ كَذَّابًا.

ترجمہ :سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:اے لوگو!ہمیشہ سچ کہا کرو! کیونکہ سچ کہنا نیکی Ú©ÛŒ راہ پر ڈال دیتا ہے اور نیکی بہشت میں پہنچادیتی ہے اور جب کوئی آدمی ہمیشہ Ú©Û’ لئے سچائی اختیار کرلیتا ہے اور ہر حال میں سچ کہتا ہے تو اللہ تعالی Ú©Û’ پاس وہ صدیق - یعنی بڑا سچا  -لکھا جاتا ہے اور جھوٹ کہنے سے بچو! کیونکہ جھوٹ کہنے Ú©ÛŒ عادت آدمی Ú©Ùˆ بدی Ú©ÛŒ راہ پر ڈال دیتی ہے اور یہ بدی اس Ú©Ùˆ دوزخ میں پہنچادیتی ہے-

 Ø¬Ø¨ آدمی جھوٹ کہنے  Ú©Ø§ عادی ہوجاتا ہے اور ہمیشہ جھوٹ کہتا ہےتو وہ اللہ تعالی Ú©Û’ پاس "جھوٹ کہنے والا" لکھا جاتا ہے-

(صحیح مسلم شریف ،کتاب البر والصلة والآدب ، باب قبح الكذب وحسن الصدق وفضله. حدیث نمبر: 6805)

جامع ترمذی شریف میں حدیث مبارک ہے :

عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِىَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ : إِذَا كَذَبَ الْعَبْدُ تَبَاعَدَ عَنْهُ الْمَلَكُ مِيلاً مِنْ نَتْنِ مَا جَاءَ بِهِ -

ترجمہ : سیدنا عبد اللہ بن عمر رضي اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم Ù†Û’ ارشاد فرمایا:کوئی بندہ جب جھوٹ کہتا ہے تو اس Ú©ÛŒ بد بو سے فرشتہ اس سے  Ø§ÛŒÚ© میل دور چلا جاتا ہے-

(جامع ترمذی شریف ،ابواب البر والصلة ، باب ما جاء فى الصدق والكذب. حدیث نمبر: 2100)

از:حضرت ضیاء ملت مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ

 Ø´ÛŒØ® الفقہ جامعہ نظامیہ بانی ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر- www.ziaislamic.com