Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

Mufti Maulana Syed Zia Uddin Naqshbandi Quadri

Shaik-ul-Fiqh - Jamia Nizamia


Abul Hasanaat Islamic Research Center

News

ذکررسولﷺاطمینان قلوب کاذریعہ


ہرانسان کی عین خواہش ہوتی ہے کہ اُسے چین وراحت نصیب ہو،طمانیت اورقرارملے،اس کے حصول کے لئے وہ کدوکاوش کرتاہے اورمختلف اسباب وذرائع اختیارکرتاہے؛لیکن ظاہری چین وسکون سے زیادہ اہمیت قلبی سکون کی ہے۔اطمینان قلب،سلامتی باطن کی دولت جس کونصیب ہوجائے وہ شخص کامیاب اوربامرادہوتاہے،اطمینان قلب کے حصول کاطریقہ اللہ نے قرآن کریم میں بیان فرمایاہے،سورہ رعدکی آیت نمبر:28میں ارشادہے؛ أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ۔ترجمہ:آگاہ رہو!اللہ تعالی کے ذکرسے دلوں کواطمینان نصیب ہوتاہے۔

اس آیت کریمہ Ú©ÛŒ تفسیرمیں امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ Ù†Û’ تفسیردرمنثورمیں امام مجاہدرحمہ اللہ Ú©Û’ حوالہ سے کہا کہ’ذکراللہ‘سے مرادحضور اکرم ﷺکامبارک تذکرہ ہے۔

ان حقائق کا اظہارحضرت مولانا مفتی حافظ سیدضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ وبانی ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرنے مسجدابوالحسنات ،پھول باغ،جہاں نماحیدرآبادمیں ابوالحسنات اسلامک ریسرچ سنٹرکے زیراہتمام ہفتہ واری توسیعی لکچرکے دوران کیا۔

سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے حضرت مفتی صاحب Ù†Û’ کہا کہ اللہ تعالی Ù†Û’ حضوراکرمﷺکے ذکرِجمیل اورآپ Ú©Û’ مبارک نام میں وہ تاثیررکھی ہے کہ عالَم کرب واضطراب میں چین وسکون میسرآتاہے،وحشت‘راحت میں تبدیل ہوجاتی ہے،مصائب وآلام دورہوتے ہیں اورخوشحالی مقدربن جاتی ہے اورتاثیرِنام پاک سے مُردوں کوبھی حیات ملتی ہے۔

حضرت مفتی صاحب Ù†Û’ مواہب ِلدنیہ Ú©Û’ حوالہ سے کہا کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ Ù†Û’ فرمایا:ہم ایک انصاری جوان Ú©ÛŒ عیادت Ú©Û’ لئے گئے،کچھ دیرمیں اُن کاانتقال ہوگیا،ہم Ù†Û’ اُن پرکپڑااُوڑھادیا اوران Ú©ÛŒ والدہ جوکہ ضعیفہ اورنابینا تھیں ،ان کوتعزیت پیش کی،والدہ Ù†Û’ کہا :کیا میرے بیٹے کاانتقال ہوگیا؟ہم Ù†Û’ کہا:ہاں!ان Ú©ÛŒ والدہ Ù†Û’ دعاء Ú©ÛŒ ’اے اللہ!توجانتاہے کہ میں Ù†Û’ تیرے اورتیرے رسولﷺکی طرف اس اُمیدپرہجرت Ú©ÛŒ ہے کہ توہرسختی میں میری مددکرے گا،مجھ پریہ مصیبت مت ڈال!‘حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:ابھی ہم اپنے مقام سے ہٹے بھی نہ تھے کہ وہ انصاری نوجوان Ù†Û’ اپنے منہ سے کپڑاہٹایا اورہمارے ساتھ مل کرکھاناکھایا۔

حضرت مفتی صاحب نے کہاکہ اس روایت سے جہاں یہ بات آشکارہوتی ہے کہ حضورﷺکے نام ِمبارک سے مردوں کوزندگی ملتی ہے وہیں یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ شکرِنعمت کے بطوراطعام طعام صحابہ کرام کاطریقہ رہا ہے۔حضرت مفتی صاحب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر مبارک کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ۔

سلام ودعاء پرمحفل کااختتام عمل میں آیا۔مولانا حافظ احمد محی الدین رفیع استاذدارالعلوم النعمانیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔